معروف تفریحی مقام پر سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک :متوقع بارش اور برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے گلیات میں سیاحوں کے داخلے پر 4روز کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔
یہ فیصلہ علاقے میں خراب ہوتے ہوئے موسمی حالات کے باعث کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔
ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موجودہ موسمی صورتحال سیاحوں کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے، اس لیے عوام اور سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بدھ تک گلیات کا سفر کرنے سے گریز کریں۔ حکام کے مطابق موسم بہتر ہونے کے بعد سیاحوں کو دوبارہ علاقے میں داخلے کی اجازت دے دی جائے گی۔
اولڈ ایسوسی ایٹس آف کنیرڈ سوسائٹی کے زیرِاہتمام کنیرڈ کالج میں ایمپاور ہر فیسٹیول
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔ اس سلسلے میں پولیس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ چیک پوسٹس پر سیاحوں کو روکیں اور انہیں واپس جانے کا کہا جائے۔ پولیس حکام کے مطابق کسی بھی سیاح کو پابندی کے دوران گلیات کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں موسم کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور بارش کے ساتھ برفباری کے امکانات بھی موجود ہیں، جس سے سڑکوں پر پھسلن، لینڈ سلائیڈنگ اور ٹریفک کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ ایسے حالات میں سیاحوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
بنوں: پولیس موبائل وین پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد جہنم واصل
حکام نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
مزید کہا گیا ہے کہ موسم کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور جیسے ہی حالات معمول پر آئیں گے، پابندی ختم کرنے سے متعلق آگاہ کر دیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔