data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی( اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے سندھ سمیت ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ پراظہار تشویش اوراسے حکومتی نااہلی اورمعاشی ترقی کے دعویدارشہباز شریف حکومت کے منہ پرطمانچہ قراردیا ہے۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہاکہ حکومتی سرپرستی میں آٹا مافیانے عوام کا زندہ رہنا بھی مشکل بنادیا ہے ۔عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔کاشتکاروں سے 2000روپے من گندم خریدی گئی مگرمیڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی نااہلی کی وجہ سے ملک کے بعض شہروں میں آج20کلو آٹے کا تھیلا تین ہزار تک پہنچ گیا ۔ پیٹرول سے لیکر آٹے تک حکومت غریب کاشتکاروں اورعام آدمی کو کسی قسم کا ریلیف دینے کے بجائے آٹا مافیا وسرمایہ داروں کو دے رہی ہے کیونکہ حکومت میں وہی جاگیردار،وڈیرے اورسرمایہ دار بیٹھے ہیں۔ان کی پارٹیا اورجھنڈے ضرور الگ الگ ہوتے ہیں لیکن چوربازری سے لیکرمفادپرستانہ سیاست تک اندر سے ایک ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دستاویز کے مطابق پاکستان کو موجودہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 280 ارب روپے زیادہ بیرونی قرضہ حاصل ہوا۔ جولائی تا دسمبر قرض اور گرانٹ کی مد میں مجموعی طور پر 1272 ارب روپے موصول ہوئے۔ آئی ایم ایف سے ملنے والا قرضہ اس کے علاوہ ہے۔بھیک و قرضوں سے ملک ومعیشت نہیں چلتی۔اس کے باوجود غربت وافلاس میں اضافہ عام آدمی کی قوت خرید ختم ہوتی جارہی ہے۔پی آئی اے سمیت ملک کے قومی ادارے فروخت کئے جارہے ہیں مگرحکمرانوں کی عیاشیوں وشاہانہ طرززندگی میں کوئی کمی نظر نہیں آرہی ہے۔اس لییفرسودہ نظام کی تبدیلی وکرپٹ قیادت سے نجات ہی مسائل کا حل ہے۔انہوں نے زوردیا کہ آٹے سمیت خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول ،ذخیراندوزمافیاکو قانون کی پکڑمیں لایا جائے اورعام آدمی کی زندگی بہتربنانے کے لیے کرپشن فری اقدامات کئے جائیں۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی

سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے بحران سے نجات دلانے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ گیس، بجلی اور پانی کی مسلسل قلت، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی معاشی پالیسیاں عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہیں، حکمران طبقہ تاجروں، کسانوں، مزدوروں اور عام شہریوں کو معاشی ریلیف اور سہولیات فرام کرنے میں بے بس ہے۔ ان کیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ معیشت کو بھی عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے، بازاروں میں سناٹے تاجر بھی پریشان حال ہیں، حکمرانوں کے پاس تاحال ایسی عوام دوست معاشی پالیسی دکھائی نہیں دے رہی جو مہنگائی پر قابو پا سکے اور عام آدمی کو حقیقی سہولت فراہم کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ دعووں اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرے، عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور معاشی استحکام کے لیے بڑے، مؤثر اور دیرپا فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کا بنیادی مقصد عوام کو باعزت، محفوظ اور خوشحال زندگی فراہم کرنا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو معیاری تعلیم، بہترین طبی سہولیات، روزگار کے مواقع، معاشی استحکام اور بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اور عوام دوست پالیسیاں اختیار کی جائیں، حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب آئین کی بالادستی، قانون کی مساوی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری