میکسیکو: فٹبال میچ کے بعد گراؤنڈ میں فائرنگ، 11 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
وسطی میکسیکو میں ایک فٹبال گراؤنڈ پر مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔
مقامی حکام کے مطابق یہ واقعہ ملک میں بڑھتی ہوئی مجرمانہ تشدد کی تازہ مثال ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میکسیکو میں جین زی کا ملک گیر احتجاج، بدامنی اور بدعنوانی کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر
فائرنگ کا یہ واقعہ ریاست گواناخواتو کے تشدد سے متاثرہ شہر سلامانکا کے علاقے لوما دے فلوریس میں ایک مقامی فٹبال میچ کے اختتام کے فوراً بعد پیش آیا۔
بلدیاتی اور ریاستی حکام کے مطابق، میچ ختم ہونے کے بعد جب لوگ میدان میں جمع تھے، اسی دوران مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔
At least 11 people died in an armed attack at soccer field in central Mexico, AFP news agency reported on Sunday, citing mayor's office.
— Roya News English (@RoyaNewsEnglish) January 26, 2026
میچ کے بعد اندھا دھند فائرنگسلامانکا کے میئر سیزر پریئتو نے بتایا کہ ایک مسلح گروہ میدان میں داخل ہوا اور لوگوں پر بلاامتیاز فائرنگ شروع کر دی، جس سے موقع پر ہی 10 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی بعد میں اسپتال میں دم توڑ گیا۔
ایک بیان میں میئر نے کہا کہ شہر میں مجرمانہ تشدد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے اور منظم جرائم پیشہ گروہ ریاستی رٹ کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
’بدقسمتی سے کچھ مجرمانہ گروہ حکام کو زیر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوں گے۔‘
وفاقی حکومت سے مدد کی اپیلصورتحال کو سنگین قرار دیتے ہوئے میئر سیزر پریئتو نے میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین باؤم اور ریاستی حکام سے اضافی سیکیورٹی مدد کی براہِ راست اپیل کی۔
’ہم اس وقت ایک نہایت سنجیدہ مرحلے سے گزر رہے ہیں، ایک سماجی بحران کا سامنا ہے۔ مجرمانہ گروہ ریاستی اختیار کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔‘
تحقیقات کا آغازریاست گواناخواتو کے پروسیکیوٹر آفس نے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں سیکیورٹی مضبوط بنانے کے لیے وفاقی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔
شہر میں امن و امان کی بحالی کے لیے ریاستی اور وفاقی فورسز تعینات کر دی گئی ہیں۔
گواناخواتو گزشتہ برس میکسیکو میں سب سے زیادہ قتل کی وارداتوں والی ریاست رہی۔ حالیہ برسوں میں یہ علاقہ منظم جرائم کا گڑھ بن چکا ہے۔
جہاں خاص طور پر جالیسکو نیو جنریشن کارٹیل اور سانتا روزا دے لیما کارٹیل کے درمیان علاقے اور غیر قانونی منڈیوں پر قبضے کی جنگ جاری ہے۔
مزیدپڑھیں: تنخواہ نہ ملنے پر میکسیکو میں پائلٹ کا انوکھا احتجاج، خود کو کاک پٹ میں بند کرلیا
اس تنازع کے نتیجے میں ریاست میں متعدد اجتماعی فائرنگ کے واقعات، سینکڑوں قتل، جبری گمشدگیاں اور خفیہ اجتماعی قبروں کی دریافت ہو چکی ہے۔
قومی اعداد و شمار اور زمینی حقیقتمیکسیکو کی وفاقی حکومت کے مطابق 2025 میں ملک میں قتل کی شرح کم ہو کر 17.5 فی ایک لاکھ آبادی ہو گئی، جو 2016 کے بعد کم ترین سطح ہے۔
تاہم ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ قومی سطح کے یہ اعداد و شمار گواناخواتو جیسے علاقوں میں موجود شدید اور مقامی تشدد کی حقیقت کو چھپا سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جرائم پیشہ ریاستی رٹ سیکیورٹی فائرنگ فٹبال میکسیکو
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جرائم پیشہ ریاستی رٹ سیکیورٹی فائرنگ فٹبال میکسیکو میکسیکو میں رہے ہیں کے بعد
پڑھیں:
فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز(security forces) نے 24 مئی 2026 کو پیش آنے والے ریل حادثے کے بعد خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بلوچستان کے اضلاع مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ میں کارروائیاں کیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ان کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلوں کے دوران بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الہندوستان کے 17 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور ان علاقوں میں سرگرم دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو بڑا دھچکا پہنچایا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی اسپانسرڈ ہلاک دہشت گردوں کے زیرقبضہ ہتھیار، باردو اور بڑے پیمانے دھماکا خیز مواد اور مواد تیار کرنے کی ڈیوائسز برآمد کرلی گئیں۔
بیان میں بتایا گیا کہ ہلاک دہشت گرد بلوچستان کے ان علاقوں میں دہشت گردی کے کئی اہم واقعات میں ملوث رہے تھے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے سے دہشت گردوں کے صفایا کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز اور پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عزم استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے خاتمہ کی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے بیرونی اسپانسرڈ اور تعاون سے جاری دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہو۔