عرب امارات سے جنگ سے تباہ حال غزہ کیلئے امدادی بحری جہاز روانہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
اماراتی ریاست راس الخیمہ سے غزہ کیلئے بحری جہاز 4 ہزار ٹن امدادی رسد لے کر روانہ ہوگیا ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق ریاست الخیمہ سے روانہ ہونے والے جہاز میں خوراک، خیمے اور ادویات غزہ بھیجی جا رہی ہیں۔
یہ جہاز راس الخیمہ کے حکمران شیخ سعود بن صقر کی ہدایت پر روانہ کیا گیا ہے۔
سقر ہیومینیٹیرین شپ مصر کی العریش بندرگاہ پہنچے گا جہاں سے یہ امدادی سامان غزہ روانہ کردیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔