امریکا کو شدید برفانی طوفان کا سامنا، 7 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
امریکا کی متعدد ریاستوں کو کئی برسوں کے سب سے شدید برفانی طوفان کا سامنا، 7 افراد ہلاک ہوگئے، گورنر کیتھی نے کہا کہ نیویارک کو کئی برسوں کے سب سے شدید موسم سرما کے طوفان کا سامنا ہے۔
واشنگٹن، نیویارک، ٹیکساس، اوکلاہوما، نیوجرسی سمیت درجنوں ریاستوں میں شدید برف باری، بارش اور سرد ہواؤں کا راج، نیویارک کے دیہی علاقے میں درجہ حرارت منفی 49 تک گر گیا۔
امریکا بھر میں 16 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ، 8 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم، 24 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ، خون جماتی سردی سے چالیس ریاستوں کے 24 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہونےکا خطرہ ہے۔
واشنگٹن میں پیر کو وفاقی دفاتر بند رکھنے اور نیویارک سٹی کے اسکولوں میں آن لائن کلاسز کرانے کا اعلان، حکام کی لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچل (Kathy Hochul) نے موسم سرما کے طوفان کو کئی برسوں کا شدید اور ہڈیوں کو جما دینے والا موسم قرار دیا ہے۔
نیویارک کی گورنر کیتھی اور میئر زہران ممدانی کے ہمراہ پریس بریفنگ میں کہا کہ نیویارک بھر میں انتہائی سخت، ہڈیوں کو جما دینے والی اور خطرناک سردی ہے، نیویارک کے واٹر ٹاؤن شہر میں منفی 34، کوپن ہیگن گاؤں میں منفی 49 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ ہو چکا ہے۔
نیویارک کے مختلف حصوں میں 8 سے 18 انچ تک برف پڑنے کا امکان ہے، عوام غیرضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔