پی ایس ایل کا نیا سیزن: پلیئرز آکشن سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے بعد فرنچائزز اور شائقین کرکٹ میں جوش و خروش کی نئی لہر دوڑ گئی ہے۔
ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل 11 کے لیے پلیئرز آکشن 11 فروری کو منعقد کی جائے گی، جو اس سیزن کے آغاز سے قبل سب سے اہم مرحلہ تصور کی جا رہی ہے۔ اس بار نیلامی پاکستانی روپے میں ہوگی، جسے مقامی کرکٹ اور مالی نظام کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیلامی میں کھلاڑیوں کی کم از کم قیمت 60 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ کسی بھی کھلاڑی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 4 کروڑ 20 لاکھ روپے تک رکھی گئی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد فرنچائزز کو مالی توازن کے ساتھ مضبوط اسکواڈ تشکیل دینے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
ٹیم اسکواڈ میں کم از کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 20 کھلاڑی شامل کیے جا سکیں گے، جن میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی تعداد 5 سے 7 تک رکھی گئی ہے۔ مزید یہ کہ ہر ٹیم کی پلینگ الیون میں 3 یا 4 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہو سکیں گے۔
پی ایس ایل کے نئے ایڈیشن سے قبل کھلاڑیوں کی ممکنہ نئی کیٹیگریز بھی سامنے آ چکی ہیں، جنہوں نے نیلامی کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان، عماد وسیم اور نسیم شاہ بدستور پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار رکھے گئے ہیں جب کہ صاحبزادہ فرحان کو گولڈ کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ سلمان علی آغا اور محمد نواز کو ڈائمنڈ سے ترقی دے کر پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے، اعظم خان ڈائمنڈ سے گولڈ کیٹیگری میں آ گئے ہیں۔
کراچی کنگز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حسن علی کو ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ عباس آفریدی پلاٹینم سے ڈائمنڈ کیٹیگری میں منتقل ہو گئے ہیں۔ خوشدل شاہ اور عامر جمال ڈائمنڈ سے گولڈ میں آ گئے ہیں۔ عرفات منہاس کو گولڈ سے سلور میں رکھا گیا ہے۔ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود بدستور ڈائمنڈ کیٹیگری میں برقرار ہیں۔
لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان اور حارث رؤف پلاٹینم کیٹیگری میں اپنی جگہ قائم رکھے ہوئے ہیں جب کہ سلمان مرزا کو گولڈ سے ڈائمنڈ اور محمد نعیم کو ایمرجنگ سے سلور کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ پشاور زلمی کے بابر اعظم اور صائم ایوب بھی پلاٹینم میں برقرار ہیں، تاہم محمد حارث اور محمد علی ڈائمنڈ سے گولڈ میں آ گئے ہیں۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان پلاٹینم میں موجود ہیں جب کہ اسامہ میر اور افتخار احمد کو پلاٹینم سے ڈائمنڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔ محمد حسنین ڈائمنڈ سے گولڈ میں آ گئے ہیں۔ عاکف جاوید سلور سے گولڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فہیم اشرف اور محمد عامر بدستور پلاٹینم میں ہیں جب کہ ابرار احمد ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں ترقی پا گئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈائمنڈ سے گولڈ میں آ گئے ہیں کیٹیگری میں پلاٹینم میں کھلاڑیوں کی سے گولڈ میں کیا گیا ہے ہیں جب کہ اور محمد گئی ہے
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔