حسن ابدال: پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود کی مؤثر کارروائیاں، دو بیکریوں کو جرمانے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2026 سب نیوز

حسن ابدال : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن پر عملدرآمد جاری
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن، کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کی ہدایات پر حسن ابدال میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و تحصیلدار چوہدری شفقت محمود نے مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ روز دو بیکریوں پر صفائی کے ناقص انتظامات اور مٹھائی کھلی رکھنے پر جرمانے عائد کیے اور سخت وارننگ جاری کی۔
اس کے علاوہ حسن ابدال میں سہولت بازار کے قیام میں چوہدری شفقت محمود نے کلیدی کردار ادا کیا، جسے عوام اور تاجر برادری نے ایک تاریخی اور انقلابی اقدام قرار دیا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ سہولت بازار کے قیام سے نہ صرف کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ شہریوں کو روزمرہ استعمال کی اشیاء سرکاری نرخوں پر دستیاب ہوں گی، جس سے مہنگائی کے دباؤ میں نمایاں کمی آئے گی۔
عوامی حلقوں کے مطابق جب سے چوہدری شفقت محمود نے تحصیل حسن ابدال کا چارج سنبھالا ہے، امن و امان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے۔ غیر قانونی تجاوزات اور غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی گئیں جبکہ گراں فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن سے شہریوں کو حقیقی ریلیف ملا ہے۔
مزید برآں حفظانِ صحت کے اصولوں پر سختی سے عملدرآمد، اشیائے خورونوش کے معیار کی جانچ پڑتال اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کو عوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ عوامی خدمت ان کا مشن ہے اور وہ دن رات اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منظم ٹیم ورک اور اعلیٰ حکام کی رہنمائی کے باعث قلیل مدت میں دونوں تحصیلوں میں انتظامی نظم و ضبط کو بہتر بنایا گیا ہے۔
عوامی حلقوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ چوہدری شفقت محمود ایک اصول پسند، نڈر اور عوام دوست افسر ہیں جو کسی دباؤ یا سفارش کو خاطر میں لائے بغیر تجاوزات کے خاتمے، گراں فروشی کے خلاف کارروائی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
چوہدری شفقت محمود نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس، شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ وزیراعلی مریم کا پنجاب بھر میں پالتو شیر رکھنے کی قانونی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ بورڈ آف پیس صرف غزہ تک محدود نہیں، بھارت میں تہلکہ مچا ہوا ہے، مشاہد حسین سید فراڈ کیس میں فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری آزاد کشمیر: وادی نیلم میں برفباری، وادی لیپا کا رابطہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا سے منقطع پیر کی شام سے منگل کی شام تک مری میں برفباری کی پیشن گوئی ، رات کی برفباری اور بلیک آئس سے بچاؤ کے.

.. بدقسمتی سے چچا آصف زرداری اور نواز شریف کی پارٹیز بھی ہائبرڈ ہو گئیں ، ایمل ولی خان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چوہدری شفقت محمود مؤثر کارروائیاں حسن ابدال

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار