راولپنڈی:

تھانہ جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 دن کے نومولود بچے کو قتل کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق زیر حراست خاتون نومولود کی تائی ہے جس نے ذاتی رنجش پر نومولود کو گھر کے کنویں میں پھینک کر قتل کر دیا تھا۔

سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا، نومولود کے اغواء کا مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ جاتلی میں دو روز قبل درج کیا گیا تھا۔

جاتلی پولیس نے زیر حراست خاتون کو شامل تفتیش کیا تو ملزمہ نے نومولود کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

ایس پی صدر انعم شیر کے مطابق زیر حراست خاتون کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

مزید پڑھیں

راولپنڈی میں گھر کے کنویں سے 7 دن کے بچے کی لاش برآمد

راولپنڈی میں 14 سالہ بچی اغوا کے بعد بے دردی سے قتل

بچے کی قاتلہ قریبی اسی گھر میں مقیم تھی، ملزمہ کی اپنی بھی ایک بیٹی تھی اور مقتول ننھے شیر خوار کی بھی ایک بہن تھی۔ بہن کے بعد ننھا مقتول پیدا ہوا تو تائی نے بھاوج کے اولاد نرینہ ہونے پر انتہائی گھناؤنا اقدام اٹھایا۔

مقتولہ نے بچے کو اسوقت گھر کے ڈھکے ہوئے سو فٹ کنویں میں پھینک دیا جب اسکی والدہ گھر میں موجود نہ تھی۔ پراسرار حالات میں معصوم بچے کی لاش کنویں سے برآمد ہونے پر پولیس نے گھر کے مکینوں کو تحویل میں لے لیا تھا۔

کنواں بھی اوپر سے ڈھکا ہوا تھا، پولیس نے ابتدائی تفتیش میں 10 دن کے معصوم بچے کا ازخود کنویں تک پہنچنا ناممکن قرار دیا تھا اور جس وقت بچہ غائب ہوا اس وقت گھر میں تین سے چار افراد، مدعی کی والدہ  بھاوج اور 13 سالہ سالی ہی تھے۔

پولیس نے تینوں کو تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کیں تو ملزمہ نے انکشاف کر دیا، مزید تحقیات جاری ہیں اور شواہد سامنے آنے پر ایف آئی آر کو قتل میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پولیس نے قتل کر گھر کے

پڑھیں:

پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانےکا اعلان کیا گیا، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی، عظمیٰ بخاری

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراطلاعات   پنجاب  عظمٰی بخاری  نے کہا ہےکہ  پنکی ڈرگ  والی  پر ڈرامہ  بنانے کا  اعلان کیا گیا ہے، اس  موضوع  پر فلم بننی چاہیے تھی۔لاہور میں معروف ہدایت کارہ سنگیتا کی نئی فلم کی افتتاحی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے عظمٰی بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز  سنیما انڈسٹری کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہیں، نوجوان نسل کو  ٹچ  اسکرین سے نکال کر سنیما کی طرف لائیں گے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ہم اچھے ڈرامے بنالیتےہیں تو  اچھی فلم کیوں نہیں بناسکتے، اچھے ڈراموں کے ساتھ اچھی فلمیں بھی بنانا ہوں گی، نوجوان ہدایت کار فلمی دنیا میں نئی سوچ لے کر آئیں، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز  نے فلمی دنیا کو نئی سمت دی ہے، فلم کسی مخصوص طبقے کے لیے نہیں ہونی چاہیے، اچھے موضوعات پر معیاری فلمیں بناناہوں گی۔

پاکستان کی پرائیویٹ حج سکیم کے 3 منظمین کی پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے کی خوشی میں مکہ مکرمہ میں اظہار تشکر کی تقریب

ان کا کہنا تھا کہ پنکی ڈرگ  والی پر ڈرامہ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے، اس موضوع  پر فلم بننی چاہیے تھی، فلموں کے ذریعے ملک کا مثبت تشخص اجاگر کیا جاسکتا ہے، فلم سٹی منصوبے میں تمام جدید سہولیات فراہم کریں گے، جو نوجوان فلم  اور ڈرامہ پڑھ کر آرہے ہیں انہیں بھی موقع  ملےگا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
  • پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانےکا اعلان کیا گیا، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی، عظمیٰ بخاری
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  • کراچی: ہل پارک سے متصل متنازع پلاٹ پر تعمیرات کے معاملے پر میئر کراچی نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا
  • اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
  • راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار