Jasarat News:
2026-07-24@13:39:14 GMT

صدر مملکت آج سے 29 جنوری تک یو اے ای کا سرکاری دورہ کریں گے

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

صدر مملکت آصف علی زرداری آج سے 29 جنوری تک متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری آج سے 29 جنوری تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا سرکاری دورہ کریں گے، جس کے دوران وہ اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ ابو ظہبی اور دبئی میں قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اس دورے کا مقصد پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات کے تمام پہلوؤں پر جامع جائزہ لینا ہے۔ ملاقاتوں میں دو طرفہ تجارت، اقتصادی شراکت داری، دفاعی تعاون، سیکیورٹی اور عوامی روابط کو فروغ دینے کے اقدامات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

ترجمان نے کہا کہ اس کے علاوہ خطے اور عالمی سطح پر درپیش اہم مسائل پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا تاکہ مشترکہ مفادات کے تحفظ اور علاقائی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صدر زرداری کا یہ دورہ حالیہ دنوں میں یو اے ای کے صدر کے پاکستان کے دورے کے بعد ہو رہا ہے، جو دونوں برادر ممالک کے دیرینہ اور مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق اس دورے کا مقصد نہ صرف تعلقات کو مستحکم کرنا ہے بلکہ یہ عزم بھی دہرانا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای اپنی دوستی کو ایک مضبوط اور باہمی فائدے پر مبنی شراکت داری میں ڈھالیں گے، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔

صدر مملکت کے اس دورے کے دوران اہم اقتصادی معاہدوں، سرمایہ کاری کے مواقع اور مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر بھی غور کیا جائے گا، جبکہ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے حکومتی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: صدر مملکت یو اے ای کریں گے

پڑھیں:

ایشین گیمز کرکٹ : پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو براہِ راست کوارٹر فائنل میں رسائی مل گئی

ایشین گیمز 2026 کی مردوں کی کرکٹ کے ڈرا کا اعلان کردیا گیا، جس کے تحت پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے (کوارٹر فائنل) میں جگہ مل گئی ہے۔

20 ستمبر سے جاپان کے شہر ناگویا میں شروع ہونے والے 10 ٹیموں پر مشتمل مردوں کے کرکٹ مقابلوں میں ابتدائی مرحلے میں افغانستان، ہانگ کانگ، جاپان، ملائیشیا، نیپال اور عمان ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے، جہاں سے 4 ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’دو چار ہاتھ جبکہ لب بام رہ گئے‘: نور زمان ورلڈ گیمز اسکواش فائنل سے دستبردار، سلور میڈل حاصل

قرعہ اندازی کے مطابق گروپ اے میں افغانستان، جاپان اور نیپال شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں ہانگ کانگ، ملائیشیا اور عمان کو رکھا گیا ہے۔ دونوں گروپوں کی سرفہرست 2، 2 ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ کر پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کا سامنا کریں گی۔

دوسری جانب خواتین کے کرکٹ مقابلے 17 سے 22 ستمبر تک کھیلے جائیں گے، جن میں تمام 8 ٹیمیں براہِ راست کوارٹر فائنل سے اپنی مہم کا آغاز کریں گی۔

قرعہ اندازی کے مطابق دفاعی چیمپیئن بھارت کا مقابلہ میزبان جاپان سے ہوگا، بنگلہ دیش چین کے خلاف میدان میں اترے گا، سری لنکا ملائیشیا سے ٹکرائے گا، جبکہ پاکستان کی خواتین ٹیم کا پہلا میچ تھائی لینڈ کے خلاف ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم تاریخ میں رقم، ماضی میں کب کب پاکستان کا جھنڈا سب سے اونچا رہا؟

ایشین گیمز میں مردوں اور خواتین کے تمام کرکٹ میچز ٹی20 فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایشین گیمز، جو 2023 میں چین کے شہر ہانگژو میں منعقد ہوئی تھیں، میں بھارت نے مردوں اور خواتین دونوں کیٹیگریز میں سونے کے تمغے اپنے نام کیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ایشیئن گیمز بھارت پاکستان کوارٹر فائنل

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، پاک۔ایران دیرینہ تعلقات کا اعادہ
  • ایشین گیمز کرکٹ : پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو براہِ راست کوارٹر فائنل میں رسائی مل گئی
  • اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
  • 10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ جانیے
  •  بلوچستان کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:شہباز شریف
  • پاکستان 2027 میں ایس سی او سربراہانِ مملکت اجلاس کی میزبانی کرے گا، رکن ممالک کو دعوت
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان