صدر آصف علی زرداری اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کا 4 روزہ سرکاری دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات کا 4 روزہ سرکاری دورہ کریں گے،دورے میں ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔
وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق یو اے ای کے دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات کی قیادت سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت و اقتصادی شراکت داری، دفاع و سلامتی، اور عوامی روابط کے شعبہ جات میں تعاون پر گفتگو ہوگی۔ اس کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا جو دونوں ممالک کے باہمی مفاد سے متعلق ہیں۔’’اے پی پی ‘‘ کے مطابق صدرِ پاکستان کا یہ دورہ حال ہی میں متحدہ عرب امارات کے صدر کے پاکستان کے دورے کے بعد ہو رہا ہے جو دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور اس عزم کی تجدید کرتا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی مضبوط دوستی کو ایک باہمی مفاد پر مبنی اور ثمرآور شراکت داری میں تبدیل کیا جائے۔
مشہور ٹک ٹاکر علینہ عامر کا اپنی نازیبا لیک ویڈیو پر ردعمل وائرل
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
ویب ڈیسک: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ