صدر مملکت آصف علی زرداری 26 تا 29 جنوری 2026 کو متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اس موقع پر صدر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران صدر پاکستان متحدہ عرب امارات کی قیادت سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا، خاص طور پر تجارت اور اقتصادی شراکت، دفاع اور سیکیورٹی، اور عوامی روابط کے شعبے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: متحدہ عرب امارات نے غزہ ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی

اس کے علاوہ، ملاقاتوں میں علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ دورہ، حال ہی میں متحدہ عرب امارات کے صدر کے پاکستان کے دورے کے بعد ہو رہا ہے، دونوں ممالک کے درمیان گہرے بھائی چارے اور دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مضبوط دوستی کو متقابل فوائد کی شراکت داری میں بدلنے کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آصف علی زرداری دفتر خارجہ متحدہ عرب امارات.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا صف علی زرداری دفتر خارجہ متحدہ عرب امارات متحدہ عرب امارات

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان