سر ڈان بریڈمین کی تاریخی بیگی گرین کیپ نیلامی میں ریکارڈ قیمت پر فروخت
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
آسٹریلیا کے لیجنڈری بلے باز سر ڈان بریڈمین کی تاریخی بیگی گرین کیپ نیلامی میں ریکارڈ قیمت پر فروخت ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈان بریڈمین کی 47-1946 ایشز کی ’بیگی گرین‘ ٹوپی کتنے کروڑ میں فروخت ہوئی؟
یہ کیپ سنہ 1947-48 میں بھارت کے خلاف کھیلی گئی سیریز کے دوران استعمال کی گئی تھی۔
کرکٹ کی تاریخ کی اس نایاب یادگار کو پیر 26 جنوری کو نیلامی میں 4 لاکھ 60 ہزار آسٹریلوی ڈالر (تقریباً 2 لاکھ 32 ہزار پاؤنڈ) میں ایک نامعلوم خریدار نے خریدا۔ اس نیلامی کا انعقاد لائیڈز آکشنرز اینڈ ویلیوئرز نے کیا۔
ڈان بریڈمین نے یہ کیپ بھارتی کرکٹر سری رنگا واسودیو سوہونی کو تحفے میں دی تھی جن کا انتقال سنہ 1993 میں 75 برس کی عمر میں ہوا۔ اس کے بعد سوہنی کے خاندان نے اس تاریخی کیپ کو تقریباً 75 برس تک محفوظ رکھا۔ وہ کیپ سر ڈان بریڈمین نے سنہ 1947–48 کی بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران احترام اور کھیل کی روایتی دوستی کے جذبے کے تحت سوہونی کو تحفے میں دی تھی۔
بیگی گرین کیپ پر آسٹریلوی کرکٹ کا قومی نشان بنا ہوا ہے جس کے نیچے ’1947-48‘ کڑھا ہوا ہے جبکہ کیپ کے اندر ’ڈی جی بریڈمین‘ اور ’ایس ڈبلیو سوہونی‘ کے نام درج ہیں۔ بیگی گرین آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹرز کی روایتی ٹوپی سمجھی جاتی ہے۔
مزید پڑھیے: بابر اعظم کا بڑا اعزاز، سابق کپتان کا بیٹ میلبرن اسٹیڈیم کی زینت کیوں بن گیا؟
نیلامی کے منتظم لی ہیمز کے مطابق، یہ کیپ 3 نسلوں تک نہایت حفاظت سے رکھی گئی تھی اور خاندان کے افراد کو بھی 16 سال کی عمر کے بعد صرف چند منٹ کے لیے دیکھنے کی اجازت ہوتی تھی۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی ڈان بریڈمین کی متعدد کیپس نیلامی میں فروخت ہو چکی ہیں جن کی قیمتیں 4 لاکھ ڈالر سے لے کر تقریباً 4 لاکھ 80 ہزار ڈالر تک رہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سر ڈان بریڈمین سر ڈان بریڈمین کی کیپ نیلام لیجنڈری کرکٹر سر ڈان بریڈمین.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سر ڈان بریڈمین سر ڈان بریڈمین ڈان بریڈمین کی نیلامی میں بیگی گرین
پڑھیں:
لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )لاہور ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں واضح کیا ہے کہ ہاسنگ سوسائٹیوں میں اسکول، پارک، مسجد، ہسپتال اور دیگر عوامی سہولیات (Amenity Sites) کے لیے مختص زمین عوام کی امانت ہے۔ اگرچہ ایسی زمین کا قانونی ٹائٹل بعض حالات میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (LDA) کے پاس منتقل ہو سکتا ہے، لیکن LDA اسے اپنی ملکیت سمجھ کر کمرشل مقاصد کے لیے فروخت یا نیلام نہیں کر سکتی۔
مقدمہ AGRICS Cooperative Housing Society اور LDA کے درمیان تھا۔ سوسائٹی نے مقف اختیار کیا کہ وہ Cooperative Societies Act, 1925 کے تحت قائم ہوئی ہے، اس لیے LDA کے بعض قوانین اس پر لاگو نہیں ہوتے، جبکہ LDA کا مقف تھا کہ عوامی سہولیات کے لیے مختص زمین اس کے نام منتقل کیے بغیر اسکول کا بلڈنگ پلان منظور نہیں کیا جا سکتا۔
لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ Cooperative Societies Act سوسائٹی کے اندرونی معاملات سے متعلق ہے، جبکہ LDA Act لاہور میں شہری منصوبہ بندی (Urban Planning) اور ہاسنگ اسکیموں کو منظم کرنے والا خصوصی قانون ہے، اس لیے پلاننگ اور ترقیاتی معاملات میں LDA کے قوانین پر عمل کرنا تمام ہاسنگ سوسائٹیوں کے لیے لازم ہے۔
عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ 1990 کی Mortgage Deed اور سوسائٹی کے اپنے سابقہ ریکارڈ سے ثابت ہوتا ہے کہ متعلقہ عوامی سہولیات کی زمین LDA کے نام منتقل ہو چکی تھی، لہذا سوسائٹی کئی دہائیوں بعد اس مقف سے انکار نہیں کر سکتی۔
فیصلے کا سب سے اہم حصہ Doctrine of Public Trust (پبلک ٹرسٹ ڈاکٹرائن) سے متعلق ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ اگرچہ زمین کا قانونی ٹائٹل LDA کے پاس ہے، لیکن وہ اس کا مطلق مالک نہیں بلکہ صرف Trustee (امین) ہے۔ اس لیے اسکول، پارک، مسجد یا دیگر عوامی سہولیات کے لیے مختص زمین کو کسی اور مقصد، خصوصا تجارتی استعمال یا فروخت کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ ایسی زمین صرف اسی مقصد کے لیے استعمال ہوگی جس کے لیے اسے مختص کیا گیا تھا۔
عدالت نے یہ بھی نوٹ کیا کہ 30 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود اسکول کے لیے مختص پلاٹ پر اسکول تعمیر نہیں کیا گیا، جس سے علاقے کے رہائشیوں کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے۔ اسی بنیاد پر لاہور ہائی کورٹ نے LDA کو تین ماہ کے اندر قانونی طریقہ کار کے مطابق اس پلاٹ کو ایسے ادارے یا فریق کے حوالے کرنے کا حکم دیا جو وہاں اسکول تعمیر کرے، اور مقررہ مدت میں تعمیر نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
یہ فیصلہ ہاسنگ سوسائٹیوں کے رہائشیوں کے لیے ایک اہم نظیر ہے، جو اس اصول کو مضبوط کرتا ہے کہ عوامی سہولیات کے لیے مختص زمین کسی بھی سرکاری یا نجی ادارے کی تجارتی ملکیت نہیں بلکہ عوام کی امانت ہے، اور اسے صرف عوامی مفاد کے اسی مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جس کے لیے وہ مختص کی گئی ہو۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبروزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال اگلی خبرمقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم