ڈی اے ای میں داخلے کے قوانین میں ترمیم، میٹرک پاس آرٹس طلبا بھی شامل
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
لاہور :پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ (ڈی اے ای) میں داخلے کے قوانین میں اہم ترمیم کر دی ہے۔ نئی ترمیم کے تحت اب آرٹس مضامین کے ساتھ میٹرک پاس طلبا بھی ڈی اے ای پروگرام میں داخلہ لے سکیں گے، جس سے تکنیکی تعلیم میں شمولیت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
یہ فیصلہ وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شفاع حسین کی زیرصدارت بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں بورڈ کے 6 نکاتی ایجنڈے پر تفصیل سے غور کیا گیا۔ اجلاس میں پچھلے اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا گیا اور کئی اہم اقدامات کی منظوری دی گئی۔
اجلاس کے دوران ریٹائرڈ ملازمین کے فیملی پنشنرز کے لیے کورنگ پنشن پر 50 فیصد میڈیکل الاؤنس کی منظوری دی گئی، تاکہ پنشنرز کو مالی اور طبی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔
بورڈ حکام نے بتایا کہ اس ترمیم کا مقصد طلبا کے لیے تکنیکی تعلیم کو زیادہ جامع اور قابل رسائی بنانا ہے تاکہ وہ مختلف شعبوں میں مہارت حاصل کر سکیں اور ملکی معیشت کی ترقی میں کردار ادا کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔