حکومت پنشنرز کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے ، گرٹا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ ریٹائرڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن سندھ (گرٹا) حیدرآباد سٹی کا اجلاس تعلقہ صدر مبارک علی عباسی کی زیر صدارت ہوا جس میں مرکزی صدر ضمیر خان، جنرل سیکریٹری عبدالرشید کھوسو پروفیسر عبدالرحیم گدی، سید عارف شاہ، آپا گلشن آرا میمن ودیگر نے شرکت کی عبدالکریم قریشی جنرل سیکرٹری لوکل کونسلز ریٹائرڈ ملازمین اسیوسی ایشن بلدیہ اعلی حیدرآباد نے اجلاس میں بلدیہ کے پنشنرز کے ساتھ حکومت سندھ کی جانب سے کئے جانے والے سوتیلی ماں جیسے سلوک سے آگاہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ تین ماہ سے کوئی وجہ بتائے بغیر پنشنرز کی پنشن بند کردی گئی ہے جو کہ غیر قانونی غیر آئینی اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کے زمرے آتا ہے مہنگائی کے اس دور میں پنشنرز کے 745خاندان فاقہ کشی کا شکار ہیں علاج معالجے سے محروم ہیں بچوں کی تعلیم متاثرہ ہورہی ہے مگر افسوس کے میئر حیدرآباد ، حکومت سندھ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ا۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر انسانی ہمدردی کے ناطے پنشن کی ادائیگی کو یقینی بنایاجائے۔ اجلاس میں (گرٹا) سندھ کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا گیا پورے سندھ میں تعلقہ سطح کے اجلاس مکمل ہونے پر عید الفطر کے بعد کراچی میں پینشنرز کا بڑا احتجاج کیاجائے گا۔ اجلاس میں سندھ حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر ریٹائرمنٹ پرگروپ انشورنس اور بنینو لیینٹ کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کیاجائے صحت کارڈ کا اجرا، فوتی کوٹہ دیاجائے ، مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں اضافہ کیاجائے ، آئندہ سیشن کے لئے تعلقہ سٹی کے لئے نئی باڈی اتفاق رائے سے تشکیل دی گئی جس کے مطابق صدر مبارک عباسی، نائب صدر فرزانہ اکبر پٹھان، جنرل سیکرٹری سید عارف شاہ، جوائنٹ سیکرٹری آپا گلشن آرا میمن اور خزانچی پروفیسر عبدالحیم گدی کو منتخب کیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔