data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوجام ( نمائندہ جسارت) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آزادی صحافت پر پورا یقین رکھتی ہے ٹنڈوجام پریس کلب کو ضلع کا ایک ماڈل پریس کلب بنایا جائے گا یہ بات انھوں نے پریس کلب ٹنڈوجام کے نومنتخب صدر اورنگ زیب بھٹو اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہی انھوں نے کہا پریس کلب میں مسلسل انتخابات کا عمل ہونا جمہوریت کا عمل ہے انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آزادی صحافتی پر مکمل یقین رکھتی ہے اوریہ صحافیوں کی رائے کا احترام کرتی ہے لیکن صحافیوں کو بھی لکھتے ہوئے اور بولتے ہوئے اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ وہ بات سچی ہو اور انتشار پھیلنی والی نہ ہو انھوں نے کہا کہ ٹنڈوجام پریس کلب کے مسائل حل کرکے اسے ضلع کا ایک ماڈل پریس کلب بنایا جائے گا گیا علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راول شرجیل میمن زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر انجینئر الطاف سیال ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین بدر احمد میمن سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد مری چیئرمین مونسپل کارپورشن ٹنڈوجام سیٹھ حاجی بدمیمن وائس چیئرمین شفقت شاہ مرکزی مسلم لیگ ٹنڈوجام کے صدر عبدالعزیز چانڈیو انجمن تاجران ٹنڈوجام کے صدر عبدالمنان راجپوت الخدمت فاونڈیشن ٹنڈوجام کے سیکرٹری جنرل کونسلر راو طاہر اسامہ کونسلر عبدالحمیدشیخ نے عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور توقع کا اظہار کیا کہ نومنتخب عہدیدار اپنے ساتھیوں کے ساتھ ٹنڈوجام کے مسائل کو حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گے اور ان کے حقوق کے لیے آواز اُٹھائیں گے۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹنڈوجام کے انھوں نے پریس کلب نے کہا

پڑھیں:

مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ حملے کے نتیجے میں سیشن جج اور ان کے گن مین موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ گاڑی میں سوار ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے۔

واقعے کے فوری بعد شہداء اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظامِ انصاف پر دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ بار کونسل نے واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیے میں ججز، وکلا اور شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے، حملے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری اور انہیں قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو حملہ آوروں کی فوری گرفتاری اور واقعے کی جامع تحقیقات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار عناصر کو قانون کی گرفت سے نہیں بچنے دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن