Jasarat News:
2026-06-03@00:54:50 GMT

شہر کی کسی دکان کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا،نفیسہ شاہ

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خیرپور(جسارت نیوز ) پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنمارکن قومی اسمبلی سید نفیسہ شاہ جیلانی نے کہا ہے کہ شہر کی کسی دکان کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا، ہمارا مقصد شہر سے انکروجمنٹ ختم کرکے شہر کو خوبصورت بنانا ہے، تاجر پریشان نہ ہوں، میونسپل عملہ انکروجمنٹ کا خاتمہ کریں کسی تاجر کو پریشان نہ کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیلانی ہائوس میں تاجر رہنما عاشق عباسی، عبداللہ شاہ، حاجی اسد اللہ شیخ، آصف حسن، بابر شمسی دانش عباس کی قیادت میں ملنے والے وفد سے کیا، تاجروں نے رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ سے ملاقات کے دوران درپیش مسائل اور میونسپل عملے کی جانب سے دکانوں کو نقصان پہنچانے والے عمل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے تاجروں کو یقین دھانی کرائی کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کو روزگار فراہم کیا ہے کبھی کسی کو بیروزگار نہیں کیا، دکاندار اپنی کام جاری رکھیں شہر کی کسی دکان کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ دکاندار شہر کی خوبصورتی میں اپنا کردار ادا کریں اور میونسپل انتظامیہ کی جانب سے جاری انکروجمنٹ آپریشن پر ساتھ دیں جس پر دکانداروں نے یقین دہانی کرائی کے تاجر ہر اس عمل کی مکمل حمایت کریں گے جس میں دکانداروں کا فائدہ ہوگا، رکن قومی اسمبلی سید نفیسہ شاہ جیلانی نے چیئرمین میونسپل کمیٹی خیرپور ڈاکٹر یار محمد پھلپوٹو کو احکامات جاری کئے کہ دکانداروں کو حراساں نہ کیاجائے اور انکروجمنٹ کی آڑ میں کسی دکاندار کو نقصان نہ پہنچے،چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈاکٹر یار محمد پھلپوٹو نے اس موقع پر کہا کہ تاجر، انکروجمنٹ کے خاتمے میں ہمارا ساتھ دیں شہر کو خوبصورت بنانا ہماری ذمہ داری ہے، شہر کی کسی دکان کو نقصان نہیں پہنچائیں گے، مگر دکاندار اپنی حدود میں رہیں دکان کے باہر رکھا سامان انکروجمنٹ تصور کیا جائے گا، جس پر دکانداروں نے ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا، اور انکروجمنٹ کیخلاف جاری آپریشن میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر رمیز سومرو، رصون جندران، ریحانہ جمانی منیر منگی و دیگر موجود تھے۔

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شہر کی کسی دکان کو نقصان نہیں نفیسہ شاہ جائے گا

پڑھیں:

چاہتا ہوں کرنسی سے قائداعظم کی تصویر ہٹا دی جائے، شہزاد نواز نے ایسا کیوں کہا؟

پاکستانی اداکار شہزاد نواز نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں پاکستانی کرنسی سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر ہٹا دی جائے۔حال ہی میں شہزاد نواز سے اداکار علی سفینہ نے انٹرویو لیا جس میں ملکی حالات سمیت دیگر اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی۔علی سفینہ نے کہا 'جب بھی کوئی حکومت بدلتی ہے تو آپ کو اپنے اردگرد تبدیلیاں نظر آتی ہیں، مثلاً ایک ثقافتی پالیسی کہتی ہے کہ قائداعظم اور علامہ اقبال ہیرو ہیں، ہم ان کے دور حکومت میں ان سب کو دیکھتے ہیں، ان کی تصاویر لگائی جاتی ہیں کہ پھر دوسری آنے والی حکومت ان کی تصویریں ہٹا کر اپنے قائدین کی تصویریں لگادیتے ہیں'۔شہزاد نواز نے سوال کیا کیا ایسا ہوا ہے؟ یہ غالباً کراچی ائیرپورٹ پر ہوا تھا، جواب میں علی نے کہا بالکل۔علی سفینہ سے گفتگو کے دوران شہزاد نواز کا کہنا تھا 'اگر یہ میرے اختیار میں ہوتا تو میں تمام کرنسی نوٹوں سے قائداعظم کی تصویر ہٹا دوں گا کیونکہ لوگوں میں کوئی شرم نہیں ہے، رشوت لے رہے ہیں اور دے رہے ہیں، فراڈ میں ملوث ہیں جب کہ کرنسی نوٹوں پر ان کی تصویر ہے اور وہ آپ کو یہ سب کرپٹ کام کرتے دیکھ رہے ہیں'۔انہوں نے کہا 'اگر اسی طرح نوٹوں کی سرعام بے عزتی ہوتی رہی تو اس تصویر کا کیا فائدہ، ضیاالحق کے دور میں بڑی اچھی تبدیلی آئی کے نوٹوں پر عبارت درج کی گئی رزقِ حلال عین عبادت ہے'۔شہزاد نواز نے کہا 'بعدازاں مشرف کے دور میں اس عبارت کو چھوٹا کردیا گیا، میرے خیال میں اب اسے نوٹوں پر سے نکال دینا چاہیے'۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • امریکا، اسرائیل کو جارحیت کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے بھاری نقصان پہنچایا، ایرانی کمانڈر
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی
  • چاہتا ہوں کرنسی سے قائداعظم کی تصویر ہٹا دی جائے، شہزاد نواز نے ایسا کیوں کہا؟
  • وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا
  • سیٹلائٹ تصاویر نے کوٹلی ستیاں جنگلات میں لگنے والی بھیانک آگ کی تباہی کی تفصیلات ظاہر کر دیں
  • شوگر ملز ایسوسی ایشن کا چینی برآمد کرنے کا مطالبہ، ماضی میں اس فیصلے سے کیا نقصان ہوا؟
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا