Jasarat News:
2026-07-24@02:40:46 GMT

ریاض : شاہ خالد ائرپورٹ میں انٹرنیشنل ٹرمینل 2 کا افتتاح

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT

ریاض : شاہ خالد ائرپورٹ میں انٹرنیشنل ٹرمینل 2 کا افتتاح

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی دارالحکومت ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر نے شاہ خالد انٹرنیشنل ائرپورٹ میں انٹرنیشنل ٹرمینل 2 کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انٹرنیشنل ٹرمینلز 1 اور 2 کی ترقی اور توسیع کے منصوبے کی تکمیل کا بھی اعلان کیا گیا ۔ یہ اقدام شہری ہوابازی کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی تیز رفتار ترقی اور مملکت کے ہوائی اڈوں کی بڑھتی ہوئی سفری سرگرمیوں سے ہم آہنگ تیاریوں کا عکاس ہے۔ ٹرمینلز کی ترقی کے منصوبے کے تحت جامع کام انجام دیے گئے جن میں آپریشنل نظاموں کی تجدید کاری، روانگی اور آمد کے حصوں میں توسیع اور دونوں ٹرمینلز کے اندر نقل و حرکت کے راستوں میں بہتری شامل ہے۔ ان اقدامات کے باعث طریقہ کار میں روانی پیدا ہوئی، آپریشنل کارکردگی میں اضافہ ہوا اور عالمی معیار کے مطابق مسافروں کے سفر کے تجربے کو بہتر بنایا گیا۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔

فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔

رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔

ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا