سانحہ گل پلازہ‘ 10 دن گزر گئے لاپتا حافظ عارف کا سراغ نہ ملا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سانحہ گل پلازہ میں لاپتا ہونے والے نیو کراچی گودھرا کے رہائشی حافظ عارف کے اہل خانہ کرب اور اذیت کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 دن سے وہ مسلسل گل پلازہ کے چکر لگا رہے ہیں، مگر تاحال نہ بیٹے کی کوئی خبر ملی ہے اور نہ ہی کوئی واضح نشانی۔ متاثرہ خاندان نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر لاش نہیں تو کم از کم باقیات فراہم کی جائیں تاکہ انہیں کچھ تسلی مل سکے۔ حافظ عارف کے والد نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد بیٹے سے آخری مرتبہ فون پر بات ہوئی تھی۔ والد کے مطابق عارف نے فون پر روتے ہوئے کہا کہ ابو، امی میری جان بچا لو، مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا۔والد نے بتایا کہ انہوں نے بیٹے کو کلمہ پڑھنے کی تلقین کی اور کہا کہ ہم فوراً پہنچ رہے ہیں۔ جب وہ موقع پر پہنچے تو دیکھا کہ گل پلازہ کے ایک کونے میں آگ لگی ہوئی تھی، مگر چند ہی لمحوں میں شعلے تیزی سے پھیلتے ہوئے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے چکے تھے۔والد کا کہنا تھا کہ آگ پھیلتی دیکھ کر میرے قدم بوجھل ہو گئے اور میں بے بس کھڑا رہ گیا۔سانحہ گل پلازہ میں لاپتا افراد کے لواحقین آج بھی انصاف اور اپنے پیاروں کی خبر کے منتظر ہیں جبکہ سوال یہ ہے کہ10 دن گزرنے کے باوجود ذمے دار ادارے متاثرہ خاندانوں کو کوئی واضح جواب کیوں نہ دے سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گل پلازہ
پڑھیں:
پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.(جاری ہے)
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے. ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا. شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے.