اماراتی بحری جہاز غزہ کیلیے 4 ہزار ٹن امدادی سامان لے کر روانہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی /غزہ /تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی ریاست الخیمہ سے غزہ کے لیے امدادی بحری جہاز روانہ ہوگیا۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام رپورٹ کے مطابق اماراتی بحری جہاز 4 ہزار ٹن سامان لے کر روانہ ہوا۔ خوراک، خیمے اور ادویات غزہ بھیجی گئی ہیں‘ راس الخیمہ کے حکمران شیخ سعود بن صقر کی ہدایت پر بحری جہاز روانہ کیا گیا تھا۔ صقر ہیومینیٹیرین شپ مصر کی العریش بندرگاہ پہنچے گا۔ حکام کے مطابق مصر کے راستے غزہ تک سامان پہنچایا جائے گا۔ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ میں موجود آخری اسرائیلی یرغمالی ران گویلی کی لاش برآمد کر لی ہے۔ آخری اسرائیلی یرغمالی کی لاش برآمد ہونے کے بعد گزشتہ سال اکتوبر میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے اگلے مرحلے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ نیشنل سینٹر آف فارنزک میڈیسن کی جانب سے اسرائیلی فوجی ران گویلی کی شناخت کی تصدیق کردی گئی ہے اور یوں غزہ لے جائے گئے تمام اسرائیلی یرغمالی زندہ یا مردہ حالت میں اسرائیل واپس آچکے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں زمینی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، طبی ذرائع نے تصدیق کی کہ شہری مجدی نوفل پیر کی صبح قابض اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہو گئے، انہیں وسطی غزہ میں البریج کیمپ کے مشرق میں بلاک 12 کے قریب نشانہ بنایا گیا۔اس سے قبل ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی کہ شہری محمد خالد عبد المنعم شمال مشرقی غزہ شہر کے التفاح محلہ میں الزرقا کے علاقے میں سر پر گولی لگنے سے شہید ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے پیر کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں بشمول القدس گورنری میں بڑے پیمانے پر مکانات کی مسماری کی کارروائیاں انجام دیں، جن میں مکانات، زرعی، تجارتی اور صنعتی عمارات کے ساتھ ساتھ زیرِ تعمیر مکانات بھی نشانہ بنائے گئے، اور اس تمام کارروائی کا بہانہ بغیر اجازت کی تعمیر کو قرار دیا گیا۔ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں اپنے حملوں اور محاصرے میں اضافہ کر دیا ہے، جس میں گھروں کی تباہی، مہاجرین کی بے دخلی، فلسطینیوں کی شہادت اور زخمی ہونے کے واقعات شامل ہیں، جو واضح طور پر یہ ظاہر کرتے ہیں اسرائیل غزہ کے فلسطینی عوام کو ختم کرنے کی اپنی سفاکیت جاری رکھے ہوئے ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بحری جہاز
پڑھیں:
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائمقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اہم اجلاس31 جولائی کو طلب کر لیا گیا جس میں صدر پاکستان و چانسلر کی ہدایات پر قائمقام وی سی کی تعیناتی سے متعلق ایجنڈے پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان نے 24اپریل کو ریفرنس وزارت تعلیم کو بھجوایا ہے جس میں بطور چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن ایکٹ کی شق8(6)کے تحت سینٹ کے 17ویں اجلاس کے ایجنڈا نمبر13پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
دستیاب دستاویز کے مطابق 5 جنوری2026 کو ہونے والے سینیٹ کے17ویں اجلاس میں سابق وائس چانسلر پروفیسر حناطیبہ خلیل کو بطور وائس چانسلر کام جاری رکھنے کی منظوری دی گئی حالانکہ پروفیسر حنا طیبہ خلیل دو ٹرم مکمل کر چکی تھیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے بھی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کے سینٹ اجلاس (جس میں حناطیبہ خلیل کو قائمقام وائس چانسلر ذمہ داریاں جاری رکھنے کی منظوری دی) کو کالعدم قرار دینے کی سفارش کر رکھی۔
قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن بشری انجم بٹ نے اجلاس کے دوان کہا تھا کہ عبوری وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ایوان صدر نے واضح کیا تھا کہ ایجنڈے کی منظوری نہیں لی گئی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ بشری انجم بٹ نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کی وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ریفرنس ایوان صدر کو بھجوایا جس میں کہا گیا کہ انسٹی ٹیوٹ کے فیکلٹی ممبران ،افسران اور سٹیک ہولڈرز کی جانب سے الزامات لگائے کہ پروفیسر حناطیبہ خلیل وائس چانسلر بد انتظامی اور اختیارات کے غلط استعمال کی پریکٹس میں ملوث ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ کی پروکیورمنٹ اور مالی معاملات میں بے ضابطگیوں سمیت انسٹی ٹیوٹ میں گورننس کے بدترین صورتحال ہے، اس کے علاوہ گرلز ہاسٹل کی تعمیر سے متعلق 450 ملین کے ٹینڈرز میں مبینہ بے ضابطگیاں بھی ہوئی ہیں۔
ایوان صدر نے سینیٹر بشری انجم بٹ کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنس پر اپنی سفارشات وزارت تعلیم کو بھجوا دی ہیں،
وزارت تعلیم کے ذرائع نے سینیٹ اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان صدر کی ہدایات کی روشنی میں سینئر فیکلٹی ممبر کو ہی قائمقام وائس چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن تعینات کیا جائے گا اور اس حوالے سے سنیارٹی لسٹ منگوا لی گئی ہے،