عالمی طاقتیں نام نہاد غزہ امن کونسل میں ذاتی مفادات کے لیے اکٹھی ہوئی ہیں، سراج الحق
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی راہنما کا کہنا تھا کہ امریکہ نے افغانستان اور عراق میں لاکھوں مسلمانوں کو شہید کیا، ایسے میں اگر امریکی صدر نوبل انعام کے لیے موزوں قرار پاتے ہیں تو پھر ہلاکو خان اور چنگیز خان کو بھی یہ اعزاز دیا جانا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ نام نہاد غزہ امن کونسل میں فلسطین کی آزادی کا کوئی ذکر موجود نہیں، بلکہ عالمی طاقتیں ذاتی مفادات کے لیے اکٹھی ہوئی ہیں۔ سراج الحق نے کہا ہے کہ غزہ پونے 2 ارب مسلمانوں کا مسئلہ ہے، مگر افسوس کہ مسئلہ فلسطین پر ہمارے حکمران امتِ مسلمہ کے جذبات کی صحیح ترجمانی نہ کر سکے۔
جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی راہنما کا کہنا تھا کہ امریکہ نے افغانستان اور عراق میں لاکھوں مسلمانوں کو شہید کیا، ایسے میں اگر ڈونلڈ ٹرمپ نوبل انعام کے لیے موزوں قرار پاتے ہیں تو پھر ہلاکو خان اور چنگیز خان کو بھی یہ اعزاز دیا جانا چاہیے۔
ادھر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرپرست کمیٹی کے اراکین نے کراچی پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نام نہاد غزہ امن کونسل میں پاکستان کی شمولیت کو مسترد کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ نام نہاد غزہ امن کونسل میں نیتن یاہو جیسے قاتل کی موجودگی سے غزہ میں امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی موجودگی میں قائم نام نہاد غزہ امن کونسل حقیقت میں بین الاقوامی فراڈ ہےاور امریکہ قابل اعتماد نہیں ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نام نہاد غزہ امن کونسل میں کے لیے
پڑھیں:
ایران کے جزیرہ قشم میں ایک جنگی طیارہ گرنے کی اطلاعات
سوشل میڈیا ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نامعلوم طیارہ زمین پر گر رہا ہے جس میں آگ لگی ہوئی ہے۔ بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ایئر ڈیفنس نے دشمن کا طیارہ مار گرایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے جزیرہ قشم میں ایک جنگی طیارہ گرنے کی ابتدائی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، سوشل میڈیا ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نامعلوم طیارہ زمین پر گر رہا ہے جس میں آگ لگی ہوئی ہے۔ بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ایئر ڈیفنس نے دشمن کا طیارہ مار گرایا ہے تاہم ابھی تک باقاعدہ تصدیق نہیں ہوئی۔ دوسری طرف ایران نے صوبہ کرمان میں امریکی ٹاماہاک کروز میزائل کو بھی مار گرایا ہے۔