Islam Times:
2026-07-24@03:39:25 GMT

صوابی میں پیدا ہونے والے پانچ جڑواں نومولود انتقال کرگئے

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT

صوابی میں پیدا ہونے والے پانچ جڑواں نومولود انتقال کرگئے

اسپتال انتظامیہ کے مطابق پانچوں بچے قبل از وقت پیدا ہوئے اور چاروں این آئی سی یو میں زیرِ علاج رہے، جہاں انچارج این آئی سی یو کی نگرانی میں انہیں جدید طبی سہولیات فراہم کی جا رہی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوابی میں بیک وقت پیدا ہونے والے پانچ نومولود 5 یوم بعد وفات پا گئے۔ پیدا ہونے والے جڑواں نومولود بچوں میں ایک بیٹا اور چار بیٹیاں شامل تھیں۔ بچوں کے والد محمد نوید ولد نصیر محمد کا تعلق زیدہ صوابی کے محلہ منصور خیل سے ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق پانچوں بچے قبل از وقت پیدا ہوئے اور چاروں این آئی سی یو میں زیرِ علاج رہے، جہاں انچارج این آئی سی یو کی نگرانی میں انہیں جدید طبی سہولیات فراہم کی جا رہی تھیں۔ بچوں کی ولادت اور بعد ازاں نومولود بچوں کا علاج صحت کارڈ کے تحت مکمل طور پر مفت کیا جا رہا تھا، طبی ماہرین کے مطابق قبل از وقت کم عمری کی وجہ سے بچے زندہ نہ رہے اور انتقال کرگئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: آئی سی یو

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار