data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ملک کے بیشتر بالائی اور شمالی علاقوں میں مغربی ہواؤں کے طاقتور سسٹم کے داخل ہونے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، زیارت، کوژک ٹاپ، کان مہترزئی، خانوزئی، شیلا باغ اور مسلم باغ میں ایک بار پھر برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس کے باعث متعدد رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔

بلوچستان کے پاک افغان سرحدی علاقوں میں برفباری سے اہم شاہراہیں برف سے ڈھک گئی ہیں۔ قلات میں اب تک تین انچ تک برف پڑچکی ہے، جبکہ لکپاس اور دیگر قومی شاہراہوں سے برف ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری کے ذریعے صفائی اور نمک پاشی کا عمل جاری ہے۔

ادھر استور میں گزشتہ رات سے پہاڑی اور بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری ہو رہی ہے۔ چلاس میں بابوسر ٹاپ، نانگا پربت، بھٹوگاہ ٹاپ، داریل اور تانگیر کے پہاڑوں پر بھی برفباری جاری ہے۔

غذر کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش کے بعد نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔

دوسری جانب وادی نیلم میں برفباری کے باعث بند شاہراہِ نیلم کو چلہانہ سے کیل تک ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: علاقوں میں

پڑھیں:

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔

I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…

— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

واضح  رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔ 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت