چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نے سینٹرل ملٹری کمیشن، کے نائب چیئرمین جنرل ژانگ یو شیا اور ایک اور سینیئر فوجی افسر جنرل لیو ژین لی کو برطرف کردیا ہے۔

چین کے محکمہ دفاع نے ملک کے اعلیٰ فوجی جنرل ژانگ یو شیا کے خلاف ‘شدید ضابطہ شکنی اور قانون کی خلاف ورزی’ کے الزامات پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ وزارت دفاع نے جنرل ژانگ کے خلاف مزید تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم چین میں اس طرح کے الزامات عموماً بدعنوانی کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بھارتی فوج میں بڑھتی بےچینی، بھارتی آرمی چیف کا ملکی دفاعی صنعت پر عدم اعتماد کا اظہار

اعلان میں بتایا گیا کہ ایک اور سینیئر فوجی افسر جنرل لیو ژین لی بھی تحقیقات کے دائرے میں ہیں۔ یہ اقدام گزشتہ اکتوبر میں نو اعلیٰ جنرلز کے برخاست ہونے کے بعد سامنے آیا ہے، جو دہائیوں میں فوج پر سب سے بڑی عوامی کریک ڈاؤن میں سے ایک تھا۔

75 سالہ ژانگ سینٹرل ملٹری کمیشن کے نائب چیئرمین ہیں، جو صدر شی جن پنگ کی زیر قیادت کمیونسٹ پارٹی کا فوجی ادارہ ہے اور مسلح افواج کو کنٹرول کرتا ہے۔ ژانگ پارٹی کے 24 رکنی پولیٹ بیورو کے بھی رکن ہیں، جو پارٹی کا اعلیٰ فیصلہ ساز ادارہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: چینی ہتھیاروں سے بھارتی فوجی ’پگھل‘ گئے تھے، امریکی سینیٹر کا متنازع دعویٰ

جنرل ژانگ کا تعلق ایک فوجی خاندان سے ہے، ان کے والد چینی کمیونسٹ پارٹی کے بانی جنرلز میں شامل تھے۔ ژانگ نے 1968 میں فوج میں شمولیت اختیار کی اور چند سینیئر رہنماؤں میں شامل ہیں جن کے پاس براہِ راست جنگی تجربہ موجود ہے۔ چین کی روایتی ریٹائرمنٹ عمر کے بعد بھی انہیں عہدے پر برقرار رکھا گیا، جو صدر شی کے ان پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔

صدر شی جن پنگ نے بدعنوانی کو کمیونسٹ پارٹی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے خلاف جنگ سنگین اور پیچیدہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جنرل ژانگ

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔  آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔

لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے

دونوں قائدین نے  مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن