توثیق حیدر کی شاہ رخ خان کے انداز میں فوٹوگرافی، صارفین کے دلچسپ تبصرے
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان و اداکار توثیق حیدر کی شاہ رخ خان کے انداز میں فوٹو گرافی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
توثیق حیدر نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر اور ویڈیوز میں وہ سرسوں کے کھیتوں میں کھڑے کیمرے کے لیے مختلف انداز میں پوز دیتے نظر آ رہے ہیں اور اس پوسٹ کے بیک شاہ رخ خان کی مشہور فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے مشہور گانے ’تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم‘ کا میوزک بھی سنا جا سکتا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Tauseeq Haider (@tauseeqhaider.
اداکار کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کی جانب سے خوب ٹرولنگ بھی کی جا رہی ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ سر آپ رہنے ہی دیں کیونکہ شاہ رخ خان جیسا نا صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں کوئی نہیں ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ آپ کھیت میں اپنی سمرن تلاش کر رہے ہیں یا کبوتر۔
ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ جلدی باہر نکل جائیں، کھیت کا مالک آجائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شاہ رخ خان
پڑھیں:
گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2026ء ) گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین کے لیے ایک بار پھر قیمتوں میں اضافے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، کیونکہ نیپرا میں اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کے دوران بجلی ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ سماعت کے دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے حکام نے بتایا کہ اپریل کے مہینے میں خطے میں جاری جنگ کے اثرات بھی سامنے آئے تھے، جس کے باعث توانائی کے شعبے کو مختلف چیلنجز کا سامنا رہا۔ سی پی پی اے کے مطابق اس عرصے کے دوران درآمدی ایل این جی بالکل دستیاب نہیں تھی، تاہم مئی میں ایل این جی کے کنٹریکٹ اور سپاٹ کارگوز موصول ہوئے، جس کے بعد ایل این جی پر چلنے والے پاور پلانٹس کو فعال کیا گیا۔(جاری ہے)
حکام نے نیپرا کو بتایا کہ صنعتی شعبے کے علاوہ تمام صارفین کی کیٹیگریز میں بجلی کی کھپت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ آئندہ 2 ماہ کے لیے ایل این جی کی یومیہ بنیادوں پر پلاننگ مکمل کر لی گئی ہے تاکہ بجلی کی پیداوار اور ایندھن کی دستیابی کو مؤثر انداز میں برقرار رکھا جا سکے۔ سی پی پی اے حکام کا کہنا تھا کہ مئی، جون اور جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں صارفین کو زیادہ بڑے جھٹکوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ ایندھن کی فراہمی اور بجلی کی پیداوار کے حوالے سے ضروری منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔