عوام کو دہلیز پر بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مصطفیٰ کمال کا بڑا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
وفاقی وزیر برائے قومی صحت خدمات مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ان کی دہلیز پر بہتر اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
بڑے اسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ کم ہوگااسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بنیادی سطح پر صحت کی سہولیات بہتر بنانے سے بڑے اسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ کم ہوگا اور عوام کو فوری علاج میسر آ سکے گا۔
بنیادی مراکزِ صحت کی نگرانی کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمالوفاقی وزیر نے بتایا کہ بنیادی مراکزِ صحت (بی ایچ یوز) کی کارکردگی کی نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا تاکہ نظام کو مؤثر، شفاف اور جوابدہ بنایا جا سکے۔
مصطفیٰ کمال نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کے لیے
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔