سینئر اداکارہ نشو بیگم اور ان کی بیٹی اداکارہ صاحبہ کے درمیان گزشتہ ڈیڑھ سال سے جاری سردمہری بالآخر ختم ہوگئی۔

دونوں ماں بیٹی کے درمیان صلح ایک جذباتی لمحے میں اس وقت ہوئی جب صاحبہ اچانک نشو بیگم کے یوٹیوب لائیو شو میں پہنچ گئیں۔

نشو بیگم اپنے یوٹیوب چینل کے لیے باورچی خانے میں کھانا تیار کر رہی تھیں کہ اسی دوران صاحبہ وہاں داخل ہوئیں اور والدہ کو گلے لگا لیا۔

اس موقع پر اداکارہ صاحبہ نے ماں سے بڑے مان کے ساتھ پوچھا کہ “کیا آپ کو میری یاد آتی ہے؟” جس پر ان کی والدہ نشو بیگم آبدیدہ ہوگئیں۔

نشو بیگم نے برملہ اظہار کیا کہ کیوں نہیں؟ بھلا ماں بھی کبھی اپنے بچوں کو بھول سکتی ہے اور ان کے بغیر خوش رہ سکتی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اپنی بیٹی صاحبہ سے ملاقات کے بعد وہ خود کو زندہ، توانا اور جوان محسوس کر رہی ہیں۔

اداکارہ نشو بیگم نے مزید کہا کہ جب سے میرے بچے کراچی منتقل ہوئے ہیں وہ انھیں بہت یاد کرتی ہیں۔

بچوں کی محبت ماں کو جوان رکھتی ہے، نشو بیگم

لائیو شو کے دوران نشو بیگم نے کہا کہ لوگ اکثر پوچھتے ہیں کہ وہ آج بھی خود کو اتنا متحرک کیوں رکھتی ہیں، ویڈیوز کیوں بناتی ہیں اور ہر وقت تیار کیوں رہتی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ان کی اس پھرتی کی وجہ ان کے بچوں کی محبت ہے جو انہیں توانائی فراہم کرتی ہے۔

نشو بیگم نے مزید کہا کہ بعض لوگ اپنے والدین کو وقت سے پہلے نظر انداز کر دیتے ہیں مگر میرے بچے ایسے نہیں ہیں۔

لوگ تنقید کرتے رہیں گے، صاحبہ

اس موقع پر اداکارہ صاحبہ نے کہا کہ لوگ ہر حال میں تنقید کرتے ہیں، اس لیے انسان کو وہی کرنا چاہیے جس سے اسے خوشی ملے اور دل کو سکون ہو۔

ماں بیٹی میں دوریاں کیوں پیدا ہوئیں؟

یاد رہے کہ 2024 میں صاحبہ نے پہلی بار اپنی زندگی میں اپنے حقیقی والد سے ملاقات کی تھی۔

اس ملاقات کے بعد میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئیں کہ نشو بیگم اور صاحبہ کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔

بعد ازاں ایک انٹرویو میں نشو بیگم نے انکشاف کیا تھا کہ آٹھ ماہ سے ان کی بیٹی سے ملاقات نہیں ہوئی۔

اس دوران دونوں کے درمیان سردمہری کی خبریں مسلسل گردش کرتی رہی ہیں اور آج ان کا خاتمہ ہوگیا۔

نشو بیگم اور صاحبہ کی اس درمیان صلح پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر دونوں کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہوگیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نے مزید کہا کہ نشو بیگم اور نشو بیگم نے

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا