حکومت نوجوانوں کی ہنر مندی اور استعداد کار میں اضافے کےلیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گی، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کے لیے موثر اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وفاقی حکومت نوجوانوں کی ہنر مندی اور استعداد کار میں مزید اضافے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گی۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ملاقات کے موقع پر رانا مشہود نے وزیراعظم کو یوتھ پروگرام اور بالخصوص لیپ ٹاپ اسکیم سے متعلقہ اُمور پر بریف کیا۔
وزیراعظم نے یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیےجاری اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی ملاقات
چیئرمین رانا مشہود نے وزیراعظم کو یوتھ پروگرام اور بالخصوص لیپ ٹاپ سکیم سے متعلقہ امور پر بریف کیا
وزیراعظم نے یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیےجاری اقدامات پر اظہار… pic.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: یوتھ پروگرام نوجوانوں کی رانا مشہود
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔