Jasarat News:
2026-06-02@22:17:50 GMT

مچھلی کے تیل کے کیسپولز کے استعمال کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT

مچھلی کے تیل کے کیسپولز کے استعمال کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مچھلی کے تیل، یا اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، کے کیپسولز کا استعمال عام طور پر دل کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے کیا جاتا ہے، تاہم ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ سپلیمنٹس حیاتیاتی عمر بڑھنے کی رفتار کو سست کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

عام طور پر کسی فرد کی عمر کا تعین تاریخِ پیدائش یعنی کرانیکل ایج سے کیا جاتا ہے، مگر طبی نقطۂ نظر سے حیاتیاتی عمر بھی اہم ہوتی ہے، جو جسمانی اور ذہنی افعال کی کیفیت کو ظاہر کرتی ہے۔ جینز، طرزِ زندگی اور دیگر عوامل حیاتیاتی عمر پر اثر انداز ہوتے ہیں، اور اس عمر میں اضافے کے ساتھ مختلف بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر مچھلی کے تیل کے ساتھ وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس کا استعمال اور باقاعدہ ورزش کو بھی معمول بنایا جائے تو حیاتیاتی عمر بڑھنے کی رفتار کو نمایاں طور پر کم کیا جا سکتا ہے۔

جرنل نیچر ایجنگ میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں 70 سال یا اس سے زائد عمر کے 777 افراد کو شامل کیا گیا، جن کی حیاتیاتی عمر کا تعین ایپی جینیٹک کلاکس کے ذریعے کیا گیا۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حیاتیاتی عمر

پڑھیں:

شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے گلگت بلتستان کے الیکشن میں وفاقی حکومت پر اثر و رسوخ اور سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام لگادیا۔

کراچی سے جاری بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں وفاقی وزراء کی انتخابی مہم میں موجودگی اور سرکاری مشینری کا استعمال تشویشناک ہے۔

دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دعا گو ہوں کہ جنگ کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں مداخلت شفافیت اور منصفانہ انتخابات پر سوالیہ نشان ہے، الیکشن کےلیے لیول پلینگ فیلڈ ناگزیز ہے۔

پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کے فارم 45 اور فارم 47 سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹونے عوام کو یاد دلایا کہ گزشتہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی 9 نشستیں چھینی گئی تھیں، پی پی چیئرمین نے عوام سے کہا تھا کہ اپنے ووٹ اور فارم 45 کی حفاظت کریں۔

شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ درست فارم 45 کی موجودگی میں کسی کو عوامی مینڈیٹ چرانے کا موقع نہیں مل سکتا، فارم 45 انتخابی نتائج کی بنیاد ہے، اسی کے بعد فارم 47 جاری کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مینگو شیک کے لیے کون سا آم بہترین ہے؟ ذائقے اور کریمی ٹیکسچر کو بدل دینے والے راز
  • شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
  • والدین کے لیے بڑی راحت، اب بچے فیس بک، انسٹاگرام استعمال نہیں کر سکیں گے
  • ماہرین فلکیات نے مقناطیسی میدان رکھنے والے سیاروں کا سراغ لگا لیا
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
  • سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع
  • قدرت کا حیرت انگیز شاہکار، ہولونگ درخت کے ’ہیلی کاپٹر پھلوں‘ کی حسین اڑان