دہشت گردوں سے روابط کا کیس: روف حسن اور وقاص جنجوعہ کیخلاف فرد جرم کی کارروائی موخر
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن اور احمد وقاص جنجوعہ کیخلاف دہشت گردوں سے روابط کے کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی وکلاء کی ہڑتال کے باعث موخر کردی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، رؤف حسن اور عائشہ خالد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
عائشہ خالد ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج ہڑتال ہے ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی، عدالت آج سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرے۔
عدالت نے کیس کی سماعت 2 فروری تک ملتوی کردی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔