وادی تیراہ نقل مکانی: خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی بیان مسترد کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2026 سب نیوز


پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے وادی تیراہ میں نقل مکانی سے متعلق وفاقی حکومت کے بیانات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26 دسمبر کا نوٹیفکیشن صرف ممکنہ ہنگامی صورتحال، ریلیف اور بحالی کی تیاریوں سے متعلق تھا اور اسے کسی مخصوص سکیورٹی حکمت عملی یا غیر معینہ مدت تک جاری سکیورٹی کارروائیوں کی منظوری نہ سمجھا جائے۔


خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان شفیع جان نے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کو خط میں واضح کیا کہ وادی تیراہ کے بعض علاقوں سے نقل مکانی قلیل وقت میں جاری انخلائی ہدایات کا نتیجہ تھی، جو صوبائی حکومت اور منتخب قیادت سے مشاورت کے بغیر جاری کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ خراب موسمی حالات اور محدود وقت میں کیے گئے اقدامات کی وجہ سے فوری انسانی بحران پیدا ہوا، جس پر صوبائی حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر مداخلت کرنا پڑی۔


شفیع جان نے مزید کہا کہ وفاقی سطح پر حساس معاملات، خصوصاً آبادی کی نقل مکانی اور سکیورٹی آپریشنز کے بارے میں بیانات زمینی حقائق کے مطابق ہونے چاہئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسانحہ گل پلازہ: شہدا کے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دے دی گئی سانحہ گل پلازہ: شہدا کے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دے دی گئی سانحہ گل پلازہ کے باعث چوہدری شجاعت حسین کی سالگرہ کی تقریبات منسوخ اسلام آباد ، پارک روڈ سے درخت ختم کرنے کا سلسلہ جاری ۔۔۔تازہ ترین ویڈیو سب نیوز پر سرکاری خرچ پر حج یا عمرہ کا سفر نہیں، تمام اخراجات ارکان خود برداشت کرتے ہیں: ترجمان قومی اسمبلی پاکستان اور گھانا میں سیاسی، اقتصادی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق لکی مروت میں تختی خیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا حکومت وادی تیراہ نقل مکانی

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان