نیب اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
نیب اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد:(سب نیوز)
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل (ٹی آئی) کے چیئرمین مسٹر فرانسوا ویلیریئن (Francois Valerian) کی قیادت میں چار رکنی وفد نے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد سے ملاقات کی۔
ملاقات میں شفافیت، احتساب اور اچھی حکمرانی کے فروغ کے لیے باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا کہ بدعنوانی ایک عالمی مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے وفد کو نیب میں متعارف کرائی جانے والی اہم اصلاحات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ادارے میں ڈیجیٹل نظام، مصنوعی ذہانت (AI) اور جدید ٹیکنالوجی کو مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جا رہا ہے تاکہ احتسابی عمل کو مزید شفاف اور تیز بنایا جا سکے۔
چیئرمین نیب نے بتایا کہ نیب نے سال 2025 کے دوران کھربوں روپے کی ریکارڈ ریکوریاں کیں، جبکہ گزشتہ تین برسوں میں نیب کی مجموعی برآمدگیاں 115 کھرب روپے تک پہنچ چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جعلی ہاؤسنگ اور سرمایہ کاری اسکیموں کے ایک لاکھ پندرہ ہزار سے زائد متاثرین کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ریکور شدہ رقم کی مالیت برقرار رکھنے کے لیے نیب نے منافع بخش اکاؤنٹس کا آغاز کیا ہے، جبکہ ادارے کی توجہ نتائج پر مبنی نظام اور بڑے مقدمات میں کامیاب کارروائیوں پر مرکوز ہے۔
ملاقات کے دوران چیئرمین ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے نیب کی اصلاحاتی کوششوں، احتسابی اقدامات اور بین الاقوامی معیارات پر عملدرآمد کو سراہا۔ دونوں فریقین نے مستند اعداد و شمار کے تبادلے اور تعمیری تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجاپان کے سفارت خانے نے ٹائم-لوپ کامیڈی “مانڈیز: سی یو ‘ذس’ ویک!” کی فلم اسکریننگ کی میزبانی کی جاپان کے سفارت خانے نے ٹائم-لوپ کامیڈی “مانڈیز: سی یو ‘ذس’ ویک!” کی فلم اسکریننگ کی میزبانی کی وادی تیراہ نقل مکانی: خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی بیان مسترد کر دیا سانحہ گل پلازہ: شہدا کے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دے دی گئی سانحہ گل پلازہ کے باعث چوہدری شجاعت حسین کی سالگرہ کی تقریبات منسوخ اسلام آباد ، پارک روڈ سے درخت ختم کرنے کا سلسلہ جاری ۔۔۔تازہ ترین ویڈیو سب نیوز پر سرکاری خرچ پر حج یا عمرہ کا سفر نہیں، تمام اخراجات ارکان خود برداشت کرتے ہیں: ترجمان قومی اسمبلیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.