data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی سکیورٹی سے متعلق معاملہ ختم ہوگیا ہے اور ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کو پولیس سکیورٹی دوبارہ فراہم کر دی گئی ہے۔

ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال، فاروق ستار اور انیس قائم خانی کو سکیورٹی واپس دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سے بھی پیپلزپارٹی کے ایک رہنما نے رابطہ کیا ہے اور انہیں بھی سکیورٹی واپس ملنے کا امکان ہے۔ اس پیش رفت کے بعد سکیورٹی سے متعلق پیدا ہونے والی سیاسی کشیدگی میں کمی آتی دکھائی دے رہی ہے۔

دوسری جانب سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اس معاملے کو پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں تلاش کر رہے تھے تو سیاست کی جا رہی تھی، وزیر داخلہ پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ ایم کیو ایم کے وزرا سے سکیورٹی واپس نہیں لی گئی۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے بھی سکیورٹی واپس لینے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ جن افراد کو قانون اور سکیورٹی کے تقاضوں کے تحت سکیورٹی دی گئی ہے وہ بدستور فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ مصطفیٰ کمال نے سکیورٹی معاملے کو گل پلازہ سانحے پر تنقید سے جوڑا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سکیورٹی واپس ایم کیو ایم

پڑھیں:

وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں۔منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستان کا ایک اہم یورپی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافتی روابط کے فروغ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اطالوی قومی دن دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے مزید فروغ کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اٹلی میں مقیم پاکستانی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ برادری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور عوامی سطح کے روابط کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے ،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں جو مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے مضبوط تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ دیرینہ دوستی مستقبل میں مزید مضبوط اور نتیجہ خیز شراکت داری میں تبدیل ہوگی۔ انہوں نے اطالوی قومی دن پر پاکستان اور اٹلی کے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناں کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • 5 جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا
  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • شدید گرمی میں سندھ میں 22 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، شرجیل میمن
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
  • پی ٹی آئی کے اہم رہنما گلگت بلتستان سے نکال دیے گئے
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور
  • طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ