لاکھوں لوگ آیت اللہ خامنہ ای پر جان فدا کرنیکے کے لیے تیار ہیں، آیت اللہ عیسیٰ قاسم
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
قم سے جاری کیے گئے بیان میں بحرینی رہنما نے کہا ہے کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای ایک ایسی شخصیت ہیں جو آج دنیا کے رہنماؤں میں چمک رہے ہیں۔ ایک ایسا رہنما جس کی حمایت پوری دنیا میں ایک وسیع امت کرتی ہے۔ وہ قوم جو اپنی سلامتی اور امت اسلامیہ اور معزز انسانی معاشرے کی سطح پر اس کی نعمتوں کے تسلسل کے لیے اپنی جانیں قربان کرتی ہے۔ اس قیادت کا حقیقی فائدہ ہر باوقار اور صالح انسان کے لیے مشترکہ فائدہ ہے اور ان کا قول، کردار اور جہاد دنیا کی سلامتی، امن، بھلائی، خوشحالی اور بھائی چارے کے لیے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بحرین کے شیعہ رہنما آیت اللہ عیسی قاسم نے قم سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای ایک ایسی شخصیت ہیں جو علمی، روحانی اور سیاسی بلندیوں پر فائز ہیں، وہ رہنما جس کے لیے ایران کے لاکھوں مرد و زن اپنی جانیں قربان کرتے ہیں اور ان کے حکم کو ایک ایسا دینی حکم سمجھتے ہیں جس کی خلاف ورزی جائز نہیں اور وہ ان کی صحت کو اسلام اور قوم کی سلامتی سمجھتے ہیں۔ آیت اللہ عیسی قاسم نے امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے رہبر انقلاب کی توہین کے بعد ایک بیان جاری کیا جس کا متن کچھ یوں ہے:
یہ بات سب پر عیاں ہے کہ آج دنیا، اس کی قوموں اور ریاستوں کی اکثریت میں، بڑی اور چھوٹی، وہ لوگ جو امریکہ کی مخالفت کرتے ہیں اور جو اس کے دوست سمجھے جاتے ہیں، اپنی اور پوری دنیا کی قسمت کے بارے میں نہایت فکر مند ہے۔ ایک ایسے ہمہ گیر اور تباہ کن خطرے کے بارے میں جس میں مادّی طاقت کی زبردست باتوں کے سوا کچھ سنائی نہیں دیتا اور جس میں عقل، مذہب، اخلاقیات اور عظیم انسانی فطرت کی منطق کا مکمل فقدان ہے۔ اس وسیع تر عالمی خوف کا اصل ماخذ امریکی صدر کی بے لگام پالیسیاں اور دنیا پر استکباری تسلط کے حصول کے لیے ان کا ہمہ گیر تباہ کن انداز ہے۔ اس حقیقت کی روشنی میں ایک سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ٹرمپ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپریم لیڈر شپ پر کس قسم کی "اصلاحات" کو واجب سمجھتے ہیں؟ ان کامل صفات کے ساتھ ایک قیادت جن کی خاطر لاکھوں لوگوں نے مارچ کیے اور بڑے پیمانے پر اس مبارک جمہوریہ کی سڑکوں کو بھر دیا تاکہ تباہ کن اور نفرت انگیز تحریکوں کے خلاف ان کی حمایت کی جا سکے۔ وہ تحریکیں جن کی قیمت [دشمن] نے ادا کی، دشمن نے ان کو کھلایا پلایا، اور ان کی حمایت کا اعلان کیا اور ان کے ساتھ کھڑے ہوئے، اور اسلامی نظام کے خلاف براہ راست مداخلت کو سہارا دیا، تاکہ صحیح وقت پر اور بغیر کسی تاخیر کے، عوام، اسلامی حکومت، بنیادی ڈھانچے اور ہر وہ چیز جس پر عوام کی زندگی کا انحصار ہے، کو کچل کر اسلامی جمہوریہ کو تباہ کر دے اور اس کے واپس آنے کا کوئی موقع نہ چھوڑے۔
کیا کوئی ایک سمجھدار ایرانی بھی یہ مانتا ہے کہ 12 روزہ جنگ میں امریکہ اور اسرائیل کی جارحانہ مہم اور اس کے نتیجے میں براہ راست، زیادہ پرتشدد، وسیع، تباہ کن اور خونریز جنگ شروع کرنے کی کوشش، ٹرمپ کی مہربانی اور ایرانی عوام کے مفادات اور ان کی آزادی، امن اور وقار کے لیے اس کی عزت و ہمدردی کی وجہ سے تھی؟ آیت اللہ سید علی خامنہ ای ایک ایسی شخصیت ہیں جو آج دنیا کے رہنماؤں میں چمک رہے ہیں۔ ایک ایسا رہنما جس کی حمایت پوری دنیا میں ایک وسیع امت کرتی ہے۔ وہ قوم جو اپنی سلامتی اور امت اسلامیہ اور معزز انسانی معاشرے کی سطح پر اس کی نعمتوں کے تسلسل کے لیے اپنی جانیں قربان کرتی ہے۔ اس قیادت کا حقیقی فائدہ ہر باوقار اور صالح انسان کے لیے مشترکہ فائدہ ہے اور ان کا قول، کردار اور جہاد دنیا کی سلامتی، امن، بھلائی، خوشحالی اور بھائی چارے کے لیے ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی حمایت خامنہ ای آیت اللہ تباہ کن کرتی ہے اور اس اور ان کے لیے
پڑھیں:
اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان بیگ اور ماڈل سے اداکارہ بننے والی روما مائیکل نے خاموشی سے شادی کرلی۔
اس خوشخبری کا اعلان شان بیگ نے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا، جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ روما مائیکل کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جس پر ’Wifey‘ کا اسٹیکر بھی نمایاں تھا۔ بعد ازاں روما مائیکل نے بھی یہی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرکے اس خبر کی تصدیق کردی۔
شادی کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں، شوبز شخصیات اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ روما مائیکل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر موصول ہونے والے متعدد مبارکبادی پیغامات بھی شیئر کیے، جن میں ان کی خوشحال ازدواجی زندگی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
اس خوشخبری کے کچھ ہی دیر بعد شان بیگ نے ایک تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے مداحوں اور میڈیا سے اپنی نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی سابقہ اہلیہ سے طلاق کا عمل کافی عرصہ پہلے مکمل ہوچکا تھا اور دونوں اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں۔ اداکار کے مطابق اب انہوں نے امید، خوشی اور شکرگزاری کے ساتھ زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔
شان بیگ نے اپنے پیغام میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ماضی کو ماضی رہنے دیں اور افواہوں، قیاس آرائیوں یا غیر ضروری موازنوں سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کی تمام تر توجہ اپنی نئی ازدواجی زندگی، خاندان، بطور والد اپنی ذمہ داریوں اور مستقبل پر مرکوز ہے۔
شان بیگ پاکستان میں متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ وہ حال ہی میں ہالی ووڈ سیریز ’Deli Boys‘ کے دوسرے سیزن میں بھی نظر آئے تھے۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ فیشن انفلوئنسر کے طور پر بھی خاصی شہرت رکھتے ہیں اور انہیں 2023 اور 2024 میں فلم فیئر مڈل ایسٹ کی جانب سے ’فیشن انفلوئنسر آف دی ایئر‘ کا اعزاز بھی دیا جا چکا ہے۔
دوسری جانب روما مائیکل نے بطور ماڈل اپنی شناخت قائم کرنے کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔ وہ 2023 اور 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ’مس چارم‘ اور ’مس گرینڈ بیوٹی‘ پیجنٹس میں بھی شریک رہیں، جبکہ فلم ’کہے دل جدھر‘ سمیت متعدد پراجیکٹس میں اپنی اداکاری کے باعث بھی توجہ حاصل کر چکی ہیں۔