علاقہ مکینوں نے بتایا کہ وہ سوئی گیس کمپنی میں شکایت لے کر گئے تھے، لیکن کمپنی والے کہتے ہیں کہ جب تک ڈی سی آفس سے اجازت نہیں ملے گی فراہمی بحال نہیں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سانحہ گل پلازہ کے بعد مارسٹن روڈ اور اطراف میں گزشتہ 11 روز سے گیس کی سپلائی معطل ہونے سے علاقہ مکینوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گل پلازہ میں خوفناک آتشزدگی کے واقعے کے بعد سے مارسٹن روڈ اور اطراف میں گزشتہ 11 روزسے گیس کی سپلائی معطل ہے، جس کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ علاقہ مکین گیس کے بل لیکر ڈپٹی کمشنر کے دفتر پہنچ گئے، علاقہ مکینوں نے بتایا کہ جس روز گل پلازہ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ اس روز سے پورے علاقے میں گیس کی سپلائی معطل ہے اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق گیس کی بندش سے 10 ہزار گھر متاثر ہو رہے ہیں، جہاں گیس نہیں آ رہی اور شہری گیس کے سلینڈر خرید کر گزارا کرنے پر مجبور ہیں اور علاقہ مکین دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ سوئی گیس کمپنی میں شکایت لے کر گئے تھے، لیکن کمپنی والے کہتے ہیں کہ جب تک ڈی سی آفس سے اجازت نہیں ملے گی فراہمی بحال نہیں ہوگی۔ علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ مارسٹن روڈ اور اطراف میں گیس کی سپلائی فوری بحال کرنے کیلئے اقدامات کریں، تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علاقہ مکینوں نے گیس کی سپلائی نے بتایا کہ گل پلازہ

پڑھیں:

ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟

اسلام آباد: معروف امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی ہے، جسے جدید ڈیزائن اور ہلکے وزن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ٹیسلا بچوں کی بیلنس بائیک مضبوط مگر ہلکے میگنیشیم فریم پر مشتمل ہے، جبکہ اس میں بچوں کی سہولت کے لیے ایڈجسٹ ہونے والی نشست بھی دی گئی ہے۔ بائیک کے سائیڈ پر ٹیسلا کا نام اور سامنے نمایاں T لوگو بھی موجود ہے۔

یہ بائیک روایتی سائیکل سے مختلف ہے کیونکہ اس میں نہ پیڈل موجود ہیں، نہ موٹر اور نہ ہی بریک۔ بچے اپنے پیروں کی مدد سے اسے چلاتے ہیں، جس سے ان میں توازن برقرار رکھنے اور سائیکل چلانے کی بنیادی مہارت پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔

کمپنی نے اس منفرد بائیک کی قیمت 225 امریکی ڈالر مقرر کی ہے، جو عام بیلنس بائیکس کے مقابلے میں زیادہ ہے، کیونکہ مارکیٹ میں ایسی بیشتر بائیکس تقریباً 100 ڈالر میں دستیاب ہوتی ہیں۔

قیمت نسبتاً زیادہ ہونے کے باوجود یہ بائیک فروخت کے آغاز کے فوراً بعد آؤٹ آف اسٹاک ہو گئی، جس سے صارفین کی غیر معمولی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔

ٹیسلا کے مطابق نئی کھیپ کے لیے 31 جولائی سے پری آرڈر دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بائیک 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے موزوں ہے۔ اس کے استعمال کے لیے بچے کی ٹانگ کی کم از کم لمبائی 13.7 انچ (35 سینٹی میٹر) ہونی چاہیے، جبکہ تجویز کردہ زیادہ سے زیادہ وزن 30 کلوگرام اور قابل برداشت زیادہ سے زیادہ وزن 35 کلوگرام رکھا گیا ہے۔

ٹیسلا نے یہ بھی بتایا کہ بائیک کی اسمبلنگ کے لیے درکار تمام ضروری اوزار پیکج میں شامل ہوں گے، جبکہ صارفین کو مکمل ہدایات پر مشتمل استعمال کا کتابچہ بھی فراہم کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق بچوں کی مصنوعات کی مارکیٹ میں ٹیسلا کی یہ نئی پیشکش کمپنی کی برانڈ توسیع کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے وہ گاڑیوں کے علاوہ دیگر صارفین کی مصنوعات میں بھی اپنی موجودگی مضبوط بنا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ