انڈر19ورلڈ کپ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کوہرادیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہرارے: آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
سپر سکس مرحلے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔پاکستانی بولرز نے شاندار بولنگ کی بدولت کیوی بلے بازوں کو جم کر کھیلنے نہ دیا اور پوری ٹیم کو 28.
نیوزی لینڈ کی جانب سے ہیوگو بوگ 39 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ میسن کلارک 17، ٹوم جانز 15 اور کلوم سیمسن نے 10 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ 3 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے اور 2 کھلاڑی بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 4، علی رضا نے 3 جب کہ محمد صیام اور مومن قمر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے نیوزی لینڈ کا 111 رنز کا ہدف سمیر مہناس کی 59 گیندوں پر 76 رنز کی برق رفتار ناقابل شکست اننگز کی بدولت 2 وکٹوں کے نقصان پر 17.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔کپتان فرحان یوسف 11 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ عثمان خان 15 اور حمزہ ظہور 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
یوں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے سپر سکس مرحلے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل مرحلے کی جانب قدم بڑھا دیے۔
واضح رہے کہ گرین شرٹس کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے نہ صرف آج کا میچ جیتنا تھا بلکہ یکم فروری کو بھارت کے خلاف ہونے والے میچ میں بھی کامیابی حاصل کرنی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان نے نیوزی لینڈ میچ میں
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔