جو لوگ قائد کے کہنے پر شہر بند کرواتے تھے اُن کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دوں گا، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
فائل فوٹو
سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جو لوگ اپنے قائد کے کہنے پر شہر بند کرواتے تھے، اُن کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دوں گا۔
فاروق ستار کی پریس کانفرنس کے جواب میں جیو نیوز سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم سانحہ گل پلازا کے دوسرے روز سے سیاست کررہی ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ملاقات کے روادار نہیں، وزیراعلیٰ سندھ ، وزیر اطلاعات اور میئر کراچی استعفیٰ دیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم جوڈیشل کمیشن کےلیے منع نہیں کیا، کہہ چکے کہ رپورٹ آئے گی تو جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ کریں گے، حتمی رپورٹ آئی نہیں ایم کیو ایم والے تماشہ کر رہے ہیں۔
سینئر وزیر سندھ نے مزید کہا کہ کل تک ایم کیو ایم وزیر اعلیٰ سندھ اور میئر سے استعفیٰ مانگ رہی تھی، ان کی تنقید کا جواب دیا تو میرا بھی استعفیٰ مانگ لیا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازا کی تحقیقاتی رپورٹ کل پرسوں تک سامنے آجائے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے لاہور فارنزک لیب والوں کو بھی بلایا ہے، ہم چاہتے ہیں واقعے کی انکوائری پایہ تکمیل تک پہنچے، ایم کیو ایم کے کہنے پر نہیں چلیں گے۔
شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ اپنے قائد کے کہنے پر شہر کو بند کروا دیتے تھے، ایم کیو ایم والوں کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والے عجیب باتیں کر رہے ہیں، آج انہوں نے سیکیورٹی واپس لینے کا الزام لگایا ہے، ان کے کہنے پر نہیں پارٹی قیادت کے کہنے پر استعفیٰ دوں گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے کہنے پر استعفی ایم کیو ایم دوں گا
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی