Jasarat News:
2026-07-24@12:45:44 GMT

گل پلازہ سانحہ: 90 منٹ کی تاخیر یا 86 قتل

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260128-01-6
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد کا تجارتی مرکز کہلانے والا ’گل پلازہ‘ جہاں خوشیاں خریدی جاتی تھیں، اب ماتم کدہ بن چکا ہے۔ 86 قیمتی جانوں کا زیاں اور اربوں روپے کی املاک کی راکھ تلے دبے سچ نے اب سر اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے اسے ’قضا و قدر‘ قرار دینے کی کوششیں اس وقت دم توڑ گئیں جب واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور فائر بریگیڈ کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ایک خفیہ وڈیو لیک ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق، آگ لگنے کے فوری بعد فائر بریگیڈ نے اپنی مروجہ کارروائی شروع کی، لیکن اصل مجرمانہ غفلت اس وقت سامنے آئی جب پانی کا ذخیرہ ختم ہوا۔رات ساڑھے10 بجے فائر بریگیڈ کی جانب سے واٹر کارپوریشن کو ہنگامی بنیادوں پر پانی کے ٹینکرز بھیجنے کی پہلی باضابطہ کال موصول ہوئی۔رات 12 بجے تک ڈیڑھ گھنٹہ گزر جانے کے باوجود جائے وقوع پر پانی کا ایک قطرہ تک نہ پہنچ سکا۔ نتیجہ ڈیڑھ گھنٹے کے اس تعطل نے ’درجہ اول‘ کی آگ کو ’تیسرے درجے‘ کی ہولناک آتشزدگی میں تبدیل کر دیا، جس نے عمارت میں موجود افراد کو نکلنے کا موقع تک نہ دیا۔ سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ پر گردش کرنے والی خفیہ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائر بریگیڈ حکام واٹر ہائیڈرنٹ کے عملے سے التجا کر رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب سے بیوروکریٹک سستی اور ٹینکرز کی عدم دستیابی کے روایتی بہانے بنائے جا رہے ہیں۔ یہ وڈیو ثابت کرتی ہے کہ اگر رات ساڑھے دس بجے پانی کی سپلائی بحال ہو جاتی، تو شاید 86 خاندان اجڑنے سے بچ جاتے۔ یہ محض حادثہ نہیں بلکہ انتظامی قتل ہے۔ جب آگ بجھانے کے لیے بنیادی ہتھیار (پانی) ہی میسر نہ ہو، تو فائر فائٹرز بے بس ہو جاتے ہیں۔شہری دفاع کے ماہرین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کا بحران یا سسٹم کی ناکامی کراچی جیسے میگا سٹی میں ہنگامی حالات کیلیے واٹر ہائیڈرنٹس پر ’فائر کنٹینسی پلان‘ فعال کیوں نہیں تھا ؟ کیا واٹر کارپوریشن کے متعلقہ افسران کو گل پلازہ کے مقدمے کی دفعات ’قتل بالسبب‘ کے تحت انوسٹی گیٹ کیا جائے گا؟کیا فائر بریگیڈ کے پاس اپنے بیک اپ ٹینکرز موجود نہیں تھے، یا انہیں جان بوجھ کر کسی اور کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا۔؟گل پلازہ کی راکھ اب صرف ملبہ نہیں بلکہ ایک سوالیہ نشان ہے۔ ڈیڑھ گھنٹے کی یہ لاپرواہی کراچی کی تاریخ کا وہ سیاہ باب بن چکی ہے جس نے ثابت کر دیا کہ یہاں انسانی زندگی کی قیمت ایک ٹینکر پانی سے بھی کم ہے۔ کیا اب بھی کوئی استعفا آئے گا یا ماضی کے دیگر سانحات کی طرح یہ فائل بھی کہیں دبا دی جائے گی۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فائر بریگیڈ گل پلازہ

پڑھیں:

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

فوٹو: آن لائن 

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

 تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سانحہ گل پلازہ میں اہم پیش رفت؛ 5 اداروں کے افسران کے بیانات ریکارڈ
  • لاہور: گھر کے بیسمنٹ میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر 1 شخص جاں بحق
  • گل پلازہ انکوائری رپورٹ منظرِ عام پر نہ لانے کا فیصلہ، شفافیت اور تفتیشی عمل پر نئی بحث
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • زباں فہمی289؛ میں بھی رانی، تُو بھی رانی........
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا