Jasarat News:
2026-07-24@11:53:11 GMT

سانحہ گل پلازہ کے بعد 10 ہزار گھر گیس سے محروم

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گل پلازہ میں خوفناک آتشزدگی کے واقعے کے بعد سے مارسٹن روڈ اوراطراف میں گزشتہ 11 روزسے گیس کی سپلائی معطل ہے جس کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ علاقہ مکین گیس کے بل لیکر ڈپٹی کمشنرکے دفترپہنچ گئے، علاقہ مکینوں نے بتایا جس روزگل پلازہ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ اس روزسے پورے علاقے میں گیس کی سپلائی معطل ہے اورشہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق گیس کی بندش سے 10 ہزار گھر متاثرہو رہے ہیں جہاں گیس نہیں آ رہی اور علاقہ مکین گیس کے سلنڈرخرید کرگزارا کرنے پرمجبور ہیں اور دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ سوئی گیس کمپنی میں شکایت لے کر گئے تھے لیکن کمپنی والے کہتے ہیں جب تک ڈی سی آفس سے اجازت نہیں ملے گی فراہمی بحال نہیں ہوگی۔ علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ مارسٹن روڈ اوراطراف میں گیس کی سپلائی فوری بحال کرنے کیلیے اقدامات کریں تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گیس کی

پڑھیں:

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی (Gold and Silver)کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3944 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے تک آ گیا۔

مزیدپڑھیں:پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

24 قیراط فی تولہ چاندی کا دام 61 روپے گھٹ کر 6 ہزار 309 روپے پر آگیا، انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 46 ڈالر گر کر 4050 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔

صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر فی تولہ سونا دو روز میں 6 ہزار 400 روپے سستا ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سانحہ گل پلازہ میں اہم پیش رفت؛ 5 اداروں کے افسران کے بیانات ریکارڈ
  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • گل پلازہ انکوائری رپورٹ منظرِ عام پر نہ لانے کا فیصلہ، شفافیت اور تفتیشی عمل پر نئی بحث
  • وزیر تجارت سے کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے صنعت کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی