امریکا کی جنگی مشقوں کے بعد ایران کا آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکا کی جانب سے جنگی مشقوں اور بحری بیڑے کی مشرقِ وسطیٰ میں تعیناتی کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز میں فوجی مشقیں کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے ان مشقوں کے پیش نظر فضائی حدود سے متعلق نوٹم جاری کر دیا ہے، جس میں ہدایت دی گئی ہے کہ آبنائے ہرمز کے اطراف 27 سے 29 جنوری کے دوران 25 ہزار فٹ سے کم بلندی پر پرواز نہ کی جائے۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ فوجی مشقیں تقریباً 9 کلومیٹر کے دائرے میں کی جائیں گی۔
دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر امریکی بحری جہاز ایرانی سمندری حدود میں داخل ہوئے تو ان پر حملہ کیا جائے گا۔ پاسدارانِ انقلاب کے بیان میں کہا گیا کہ امریکی صدر صرف بیانات دیتے ہیں، جبکہ جنگ کا فیصلہ عملی میدان میں ہوگا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکا ایران غیر یقینی صورتحال: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار
امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور مذاکرات سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار رہیں۔
منگل کے روز برینٹ خام تیل 95.04 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) 91.99 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔ دونوں بینچ مارکس گزشتہ سیشن میں 5 فیصد سے زائد اضافے کے بعد مستحکم رہے۔
سرمایہ کاروں کی توجہ خاص طور پر آبنائے ہرمز کی ممکنہ بحالی اور مشرق وسطیٰ کی کشیدگی پر مرکوز ہے۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور جلد کسی معاہدے کی امید ہے تاہم ایرانی میڈیا کے مطابق بات چیت میں تعطل بھی سامنے آیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں موجود اتار چڑھاؤ کا دارومدار امریکا-ایران مذاکرات اور خطے کی صورتحال پر ہے۔ دوسری جانب لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جزوی جنگ بندی کو کشیدگی کم کرنے کی محدود کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ خلیجی علاقے میں کشیدگی کے باعث تیل اور ایل این جی کی عالمی ترسیل متاثر ہوئی جس سے قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔