جائے وقوعہ سے لی گئی تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ آگ کے شعلوں میں لپٹا ہوا ہے، جس سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاراشٹر کے بارامتی میں مبینہ طور پر ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریاست کے نائب وزیراعلٰی اور این سی پی کے لیڈر اجیت پوار بورڈ میں تھے۔ چارٹر طیارہ ممبئی سے بارامتی جا رہا تھا۔ آج صبح 8:45 پر طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق اس حادثے میں نائب وزیراعلٰی اجیت پوار سمیت جہاز میں سوار تمام لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ ڈی جی سی اے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مہاراشٹر کے نائب وزیراعلٰی وی ایس آر ایوی ایشن کے ذریعہ چلائے جانے والے VT-SSK Learjet 45 طیارے میں سوار تھے۔ اہلکار نے تصدیق کی کہ طیارے میں عملے سمیت پانچ افراد سوار تھے۔

اطلاع ملتے ہی مقامی افراد، انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کام شروع کر دیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اجیت پوار ایک تقریب میں شرکت کے لئے جا رہے تھے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ طیارہ گرنے کی وجہ کیا ہے۔ جائے وقوعہ سے لی گئی تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ آگ کے شعلوں میں لپٹا ہوا ہے، جس سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ ایک ویڈیو میں اجیت پوار کا طیارہ ایک کھیت میں گرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اجیت پوار

پڑھیں:

بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی

سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے بحران سے نجات دلانے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ گیس، بجلی اور پانی کی مسلسل قلت، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی معاشی پالیسیاں عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہیں، حکمران طبقہ تاجروں، کسانوں، مزدوروں اور عام شہریوں کو معاشی ریلیف اور سہولیات فرام کرنے میں بے بس ہے۔ ان کیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ معیشت کو بھی عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے، بازاروں میں سناٹے تاجر بھی پریشان حال ہیں، حکمرانوں کے پاس تاحال ایسی عوام دوست معاشی پالیسی دکھائی نہیں دے رہی جو مہنگائی پر قابو پا سکے اور عام آدمی کو حقیقی سہولت فراہم کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ دعووں اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرے، عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور معاشی استحکام کے لیے بڑے، مؤثر اور دیرپا فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کا بنیادی مقصد عوام کو باعزت، محفوظ اور خوشحال زندگی فراہم کرنا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو معیاری تعلیم، بہترین طبی سہولیات، روزگار کے مواقع، معاشی استحکام اور بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اور عوام دوست پالیسیاں اختیار کی جائیں، حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب آئین کی بالادستی، قانون کی مساوی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش