Islam Times:
2026-07-24@02:06:22 GMT

پشین، سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 2 ثالثی بھی مارے گئے

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT

پشین، سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 2 ثالثی بھی مارے گئے

پولیس کا موقف ہے کہ ثالثی کیلئے جانیوالوں میں سے چار افراد واپس آ گئے تھے، جبکہ دو افراد دہشتگردوں کیساتھ ہی بیٹھ گئے۔ جو بعد میں فائرنگ کے دوران مارے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ دو ثالثین کے بھی مارے جانے کے دعوے کئے جا رہے ہیں۔ کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے مارے جانے والے سید محمد رحیم کے بیٹے محمد سلیمان نے بتایا کہ ان کے والد محمد رحیم اور والد کے ماموں محمد قدیم اہل علاقہ کی اصرار پر ثالثی کیلئے دہشتگردوں کے پاس گئے تھے۔ جنہیں سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کے ہمراہ مار دیا۔ اس حوالے سے پولیس کا موقف ہے کہ ثالثی کے لئے جانیوالوں میں سے چار افراد واپس آ گئے تھے، جبکہ دو افراد دہشتگردوں کے ساتھ ہی بیٹھ گئے۔ اب کوئی فورسز شخص دہشتگردوں کے ساتھ بیٹھ کر فائرنگ کر رہا ہے تو کارروائی کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں بچتا ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے دو ثالثی کو ضمانت کے طور پر اپنے پاس رکھا تھا، تاکہ فورسز فائرنگ کرکے انہیں ہلاک نہ کر دیں۔ جبکہ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ ثالثی اپنی مرضی سے رکھے تھے اور دہشتگردوں کو فورسز کے سامنے سرینڈر کروا رہے تھے۔ انکا یہ بھی دعویٰ ہے کہ دہشتگرد سرینڈر کرنے کے لئے بھی تیار ہو گئے تھے، فورسز نے پھر بھی انہیں ہلاک کر دیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دہشتگردوں کے کارروائی کے کے دوران سی ٹی ڈی گئے تھے

پڑھیں:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار