Islam Times:
2026-07-24@02:04:03 GMT

کراچی، عازمین حج کے تربیتی مرحلے کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT

کراچی، عازمین حج کے تربیتی مرحلے کا آغاز

ڈائریکٹر حج امتیاز شاہ نے بتایا کہ عازمین حج کی سہولیات کیلئے وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات دی ہیں اور وفاقی وزیر حج ومذہبی امور نے تربیت کو لازمی قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حج ڈائریکٹوریٹ کراچی میں عارمین حج کے پہلے تربیتی مرحلےکا آغاز ہوگیا ہے اور رواں سال سندھ بھر سے 30 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ حج ڈائریکٹوریٹ کراچی (حاجی کیمپ سلطان آباد) میں رواں برس (2026ء) کے حج کے سلسلے میں عازمین حج کے تربیتی مراحل کا آغاز ہوگیا ہے، اس دوران انہیں حج کے مختلف امور سے آگاہ کیا گیا اور اس سلسلے کا دوسرا مرحلہ رمضان المبارک کے بعد شروع ہوگا۔ 

ڈائریکٹر حج امتیاز شاہ نے بتایا کہ عازمین حج کی سہولیات کیلئے وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات دی ہیں اور وفاقی وزیر حج ومذہبی امور نے تربیت کو لازمی قرار دیا ہے۔ امتیاز شاہ نے بتایا کہ سندھ بھر سے 30 ہزار عازمین حج اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گے، روڈ ٹومکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین حج کی ون ٹائم امیگریشن سعودی حکام کراچی کے ہوائی اڈے پرہی کرینگے، عازمین حج کی سعودی عرب روانگی سے قبل ویکسینیشن کا عمل مکمل کرینگے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عازمین حج کی

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار