Al Qamar Online:
2026-07-24@02:07:13 GMT

داتا دربار:خاتون اور9 ماہ کی بچی مین ہول میں گرکرلاپتا

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT

داتا دربار:خاتون اور9 ماہ کی بچی مین ہول میں گرکرلاپتا

لاہور:لاہور میں داتا دربار کے قریب خاتون اور 9 ماہ کی بچی مین ہول میں گر کر لاپتا ہو گئے۔

 داتا دربار کے مرکزی گیٹ کے قریب ماں اپنی 9 ماہ کی بیٹی کے ساتھ کھلے مین ہول میں گر گئی جن کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو 1122 ترجمان کے مطابق بھاٹی گیٹ نزد داتا دربار مین گیٹ کے قریب گٹر میں گرنے کی کال موصول ہوئی، جس پر ایمرجنسی وہیکلز کو جائے حادثہ پر بھیج دیا گیا۔

 ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق کالر نے بتایا کہ ایک خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ گٹر میں گر گئی ہے، جس کے بعد ٹیموں کو بھیج کر تلاش کیلیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے پرندہ مارکیٹ میں کھدائی کے دوران مین ہول بنارکھے تھے، دونوں ماں بیٹی پرندہ مارکیٹ کے قریب سے گزر رہے تھے، مناسب روشنی نہ ہونے کی وجہ سے مین ہول نظر نہیں آیا اور اس میں گر گئے۔

ذرائع کے مطابق خاتون اور اس کی بچی سیوریج لائن میں گرے جس کو کئی مقامات سے ڈھانپا بھی گیا تھا، مین ہول میں گرنے والی خاتون کی شناخت سعدیہ کے نام سے ہوئی جس کے ساتھ 9 ماہ کی بچی بھی تھی۔

 واقعے کے بعد پنجاب حکومت کی انتظامیہ کی نااہلی پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

سوال کیا جا رہا ہے کہ اس قدر خطرناک مین ہول تک عام شہریوں کی رسائی کو روکنے کےلیے موثر انتظام کیوں نہیں کیا گیا؟۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل مین ہول میں گر داتا دربار کے مطابق کے قریب ماہ کی کی بچی

پڑھیں:

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق