فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف کرپشن کیس
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری شروع کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق نجف حمید سے متعلق تمام متعلقہ اداروں سے تفصیلات طلب کرلی گئیں۔ انکوائری ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے شروع کی۔
نجف حمید کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کے چھاپے، نجف حمید کا نام پی آئی این ایل میں بھی شامل کرلیا گیا، بینک اکاؤنٹس کی بھی تفصیلات طلب کرلیں۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی ماتحت عدالت سے نجف حمید کی اراضی اسیکنڈل میں عبوری ضمانت منسوخ ہوئی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حمید کے
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔