بدین : قتل کا جرم ثابت، ملزم کو سزائے موت کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بدین(نمائندہ جسارت)قتل کا جرم ثابت سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج بدین کی جانب سے ملزم محبوب ملاح کو سزائے موت،قاتلانہ حملے اور بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے کے جرم میں بھی 3 سال قید اور جرمانہ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کڈھن کی حدود میں ملزم محبوب ملاح نے اپنے گھر کے قریب ٹریکٹر ٹرالی گزرنے کے معاملے پر طیش میں آ کر بغیر لائسنس بندوق سے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں عثمان نوتیار جاں بحق ہو گیا، جبکہ اس کا بھائی ذوالفقار علی نوتیار شدید زخمی ہو گیا۔واقعے کے بعد کڈھن پولیس نے مقتول کے والد میر محمد نوتیار کی فریاد پر فوری طور پر ملزم محبوب ملاح کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔اس انتہائی سنگین نوعیت کے مقدمے کی تفتیش انسپکٹر قربان علی ملاح کے سپرد کی گئی، جنہوں نے پیشہ ورانہ مہارت، محنت اور قانونی تقاضوں کے مطابق تفتیش مکمل کی۔تفتیش کے دوران ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والی بغیر لائسنس بندوق برآمد کی گئی، جس کی بنیاد پر ملزم کے خلاف سرکار کی مدعیت میں آرمز ایکٹ کے تحت علیحدہ مقدمہ بھی درج کیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔