ہالانی اورگردونواح میں سگ گزیدگی کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پڈعیدن(نمائندہ جسارت)ہالانی اور گردو نواح میں سگ گزیدگی کے۔واقعات میں اضافہ, 2 روز میں طلبا و طالبات, خواتین سمیت مبینہ درجنوں افراد کو کتوں نے کاٹ لیا, انتظامیہ کتامارمہم چلانے سے گریزاں،مثاثرین کا انجکشن وافر مقدار میں فراہمی اور کتا مار مہم کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ہالانی اور گردنواح میں سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ, 3 دن میں مبینہ درجنوں کیس رپورٹ ہوئے سگ گزیدگی کے واقعات سے متاثرہ افراد کا تعلق ہالانی ٹاؤن, یونین کونسل نئوں آباد و دیگر دیہاتوں سے ہے سگ گزیدگی کے متاثرین میں معصوم طلباء و طالبات اور خواتین و مرد شامل ہیں زخمی بچوں میں افضل, احمد رضا, طفیل, اربیلی, نجمہ, امام دین, امتیاز, ذیشان, صالح و دیگر شامل ہیں ہالانی اسپتال کے ایم۔ایس ڈاکٹر۔ذوالفقار سہتو نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ سگ گزیدگی سے متاثرہ بچوں و افراد نے مبینہ بتایا یے کہ ویکسینیشن کرکے روانہ کیا گیا ہے گزشتہ روز آنے والے ایک سگ گزیدگی کے شکار بچے کی۔حالت انتہائی تشویشناک تھی سگ گزیدگی کے شکار مریضوں کئی بار ویکسینیشن کی جاتی ہے جن مریضوں کو ویکسینشین کیلئے گمبٹ یا نوابشاہ منتقل کیا جاتا ہے کیونکہ اس کیلئے آنے والے خصوصی انجیکشن وہاں کے اسپتال میں میسر ہوتا ہے دوسری جانب سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ کے باوجود انتظامیہ تاحال کتامارمہم چلانے سے گریزاں ہے، متاثرین نے متعلقہ اعلی احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ کتا مار مہم چلائی جائے جبکہ اسپتال میں وافر مقدار میں انجکشن فراہم کی جائے تاکہ مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سگ گزیدگی کے واقعات میں
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔