ویب ڈیسک: کراچی اور ڈھاکا کے درمیان براہ راست پروازیں 14 سال بعد 29 جنوری سے دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

بنگلا دیش کی قومی ایئرلائن بیمان ایئرلائنز جمعرات 29 جنوری سے ڈھاکا اور کراچی کے درمیان براہ راست نان اسٹاپ پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔ جو 14 سال کے طویل وقفے کے بعد بحالی کا پہلا موقع ہے۔

ابتدائی مرحلے میں ہفتے میں دو پروازیں چلائی جائیں گی۔ جو جمعرات اور ہفتہ کے روز آپریٹ ہوں گی۔

پشاوربورڈ نے میٹرک امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا

ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق پہلی پرواز کے تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں۔ جبکہ دوسری پرواز کی 80 فیصد سے زائد نشستیں پہلے ہی بک ہو چکی ہیں۔

براہ راست فضائی رابطے کی بحالی سے مسافروں کا سفر نہ صرف تیز اور آرام دہ ہو گا۔ بلکہ اخراجات میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔ ٹرانزٹ کے بغیر سفر کرنے کی بدولت کرایوں میں تقریباً 30 ہزار ٹکا تک کمی متوقع ہے۔

ڈھاکا اور کراچی کے درمیان تقریباً 1471 میل کا فاصلہ 162 نشستوں والے بوئنگ 737 طیارے کے ذریعے طے کیا جائے گا۔ اور پرواز کا دورانیہ تقریباً 3 گھنٹے ہو گا۔ اس سے قبل مسافروں کو مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک کے ذریعے سفر کرنا پڑتا تھا۔ جس سے وقت اور اخراجات دونوں میں اضافہ ہوتا تھا۔

پاکستان اسٹیل ملز کے اثاثے چوری ہونے لگے، چوری سے بچانےکیلئے بعض اثاثوں کی نیلامی کا فیصلہ

ایئرلائن حکام نے کہا کہ براہ راست پروازوں سے دونوں ممالک کے مسافروں کو تیز اور آسان سفر کی سہولت فراہم ہو گی۔


 
 
 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔

I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…

— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

واضح  رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔ 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ سیکٹر متاثر, بس اڈے پر مسافروں میں نمایاں کمی
  • پیٹرول مہنگا، کیا دفتروں کے لیے ہفتہ دوبارہ 3 یا 4 روز پر مشتمل ہوسکتا ہے؟
  • ایشین گیمز: پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں
  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • غزہ میں غذائی بحران مزید سنگین، 14 لاکھ افراد کے شدید غذائی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ
  • عالمی توانائی بحران کا خدشہ بڑھ گیا، آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت تقریباً رک گئی
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا