Express News:
2026-07-24@03:01:13 GMT

بھارتی حکومت کی نااہلی سے مہلک ’نیپا وائرس‘ خطہ میں پھیلنے کا خدشہ

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT

‍‍‍‍‍‍

بھارت میں مہلک نیپا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کے بعد ایشیا کے متعدد ممالک نے احتیاطی اقدامات بڑھا دیے ہیں اور ہوائی اڈوں پر اسکریننگ اور نگرانی سخت کر دی گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق خطے میں وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر مختلف ممالک نے بھارت سے آنے والے مسافروں کے لیے خصوصی چیک پوائنٹس قائم کر دیے ہیں۔

امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (CDC) نے نیپا وائرس میں اموات کی شرح 40 سے 70 فیصد تک ہونے کا انتباہ جاری کیا ہے، جب کہ عالمی ادارہ صحت (WHO) نے نیپاہ کو ترجیحی خطرناک وائرس قرار دیتے ہوئے فوری تحقیق اور سخت نگرانی پر زور دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ نے بھارت سے آنے والے مسافروں کے لیے ہوائی اڈوں پر اسکریننگ کا آغاز کر دیا ہے، جب کہ تائیوان کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول نے نیپاہ وائرس کو کیٹیگری 5 خطرہ قرار دیا ہے۔

برطانوی جریدہ دی ٹیلی گراف کے مطابق برطانیہ، نیپال، تھائی لینڈ، تائیوان اور سری لنکا میں بھی بھارتی مسافروں کے لیے اسکریننگ شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق چین، میانمار، انڈونیشیا اور ویتنام نے بھی بھارت کے سفر سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بھارت میں نیپاہ وائرس کی نگرانی کا نظام غیر مؤثر اور غیر مربوط ہے، خاص طور پر دیہی اور سرحدی علاقوں میں نگرانی کی کمی تشویشناک ہے۔

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نیپاہ وائرس کی موجودگی میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیسے بڑے عالمی ایونٹس کا انعقاد مختلف ممالک کے کھلاڑیوں اور عملے کے لیے خطرات بڑھا سکتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق کے لیے

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن