سٹی42: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سنگل فیز میٹر کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانے والے صارفین کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے بتایا ہے کہ ستمبر تک جمع ہونے والے ڈیمانڈ نوٹسز پر میٹرز جاری کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق لیسکو نے اگست میں سٹاک ختم ہونے کے باعث سنگل فیز میٹرز پر کنکشن روک دیے تھے، تاہم اب کمپنی نے ستمبر تک جمع ہونے والے ڈیمانڈ نوٹسز پر میٹرز لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ مزید برآں، اگست، ستمبر اور اکتوبر میں جمع ہونے والے ڈیمانڈ نوٹسز پر بھی میٹرز لگائے جائیں گے۔

پشاوربورڈ نے میٹرک امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا

کمپنی میں 35 ہزار سے زائد صارفین نے کنکشن کے لیے ڈیمانڈ نوٹس جمع کروائے تھے، جنہوں نے ڈیمانڈ نوٹسز کی مد میں تقریباً 25 کروڑ روپے جمع کروا رکھے ہیں۔

لیسکو کے پاس سٹیٹک سنگل فیز میٹرز کا سٹاک ختم ہونے پر کنکشن روک دیے گئے تھے، جبکہ نومبر میں پالیسی تبدیل کر کے اے ایم آئی سمارٹ سنگل فیز میٹرز پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 ڈیمانڈ نوٹسز سنگل فیز

پڑھیں:

سیٹلائٹ تصاویر نے کوٹلی ستیاں جنگلات میں لگنے والی بھیانک آگ کی تباہی کی تفصیلات ظاہر کر دیں

سیٹلائٹ تصاویر نے کوٹلی ستیاں کے جنگلات میں لگنے والی حالیہ بھیانک آگ کی تباہی کی تفصیلات ظاہر کر دیں۔

سپارکو کی جانب سے پر جاری کردہ سیٹلائٹ ڈیٹا کے مطابق گرمی کی حالیہ شدید لہر کے باعث جنگلات میں لگنے والی ہولناک آگ نے پنجاب کے ماحولیاتی لحاظ سے حساس علاقے 'کوٹلی ستیاں' کے 25 مقامات پر پھیلے ہوئے تقریباً 3,037 ہیکٹر (7,504.7 ایکڑ) پر مشتمل قدرتی جنگلات کو خاکستر کر دیا ہے۔

9 مئی سے 29 مئی 2026 تک کی سیٹلائٹ تصاویر کا موازنہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ آگ لگنے کے بعد 'چِیڑ' کے جنگلات کو شدید نقصان پہنچا ہے، جو کہ دریائے سندھ اور دریائے جہلم کے اہم ذیلی آبی ذخائر کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس کے ماحولیاتی اثرات صرف آگ سے جھلسنے والے فوری نقصانات تک محدود نہیں ہیں؛ بلکہ اس آفت نے مقامی پرندوں اور جنگلی حیات کی افزائشِ نسل کے عروج کے سیزن کو شدید متاثر کیا ہے۔

نئے اگنے والے پودوں اور پنیریوں کو تباہ کر دیا ہے، اور اس متاثرہ زمین پر ایسی جڑی بوٹیوں اور جھاڑیوں کے پھیلنے کی راہ ہموار کر دی ہے جو آگ کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

اگرچہ مقامی آبادی اور محکمہ جنگلات کے عملے نے کئی علاقوں میں آگ پر کامیابی سے قابو پا لیا ہے، لیکن تیز اور گرم ہواؤں کے باعث ہمسایہ ڈھلوانوں پر اب بھی آگ پھیل رہی ہے، جس سے ماحول کو مزید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • مینگو شیک کے لیے کون سا آم بہترین ہے؟ ذائقے اور کریمی ٹیکسچر کو بدل دینے والے راز
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • ماہرین فلکیات نے مقناطیسی میدان رکھنے والے سیاروں کا سراغ لگا لیا
  • اراکین پارلیمنٹ کیلئے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کی تجویز، بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص ہونے کا امکان
  • بجلی صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان، پاور ڈویژن نے عوام کو خوشخبری سنا دی
  • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
  • واپڈا صارفین کے لیے خوشخبری، جون میں 20 پیسے فی یونٹ ریلیف برقرار
  • سیٹلائٹ تصاویر نے کوٹلی ستیاں جنگلات میں لگنے والی بھیانک آگ کی تباہی کی تفصیلات ظاہر کر دیں