Jang News:
2026-07-24@02:36:39 GMT

عطاء تارڑ کی بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خبروں کی وضاحت

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT

عطاء تارڑ کی بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خبروں کی وضاحت

—فائل فوٹو

وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے بانئ پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی بالکل ٹھیک ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنکھوں کے ماہرین نے بانئ پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں معائنہ کیا تھا، ڈاکٹرز نے تجویز کیا تھا کہ بانئ پی ٹی آئی کو معمولی طبی کارروائی کے لیے پمز لے جانا ضروری ہے۔

عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کی رات آنکھوں کے ماہرین کی رائے کے بعد بانئ پی ٹی آئی کو پمز اسپتال لے جایا گیا، 20 منٹ کے معائنے کے بعد ان کو واپس روانہ کر دیا گیا تھا۔

بانیٔ پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خبروں پر تشویش ہے: علیمہ خان

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آخری ملاقات عظمیٰ خان سے ہوئی جس کے بعد سے اب تک بانی کی کوئی اطلاع نہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پمز میں بانئ پی ٹی آئی کی آنکھوں کا معائنہ ہوا، دوران طبی معائنہ وہ مکمل صحت مند تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی کی صحت سے متعلق خبروں پر تشویش ہے۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اگر بانی کا علاج کسی سرکاری اسپتال میں ہوا تو یہ تشویش ناک پہلو ہے، اہلِ خانہ کو صحت سے متعلق کسی بھی پیش رفت سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کی صحت سے متعلق خبروں بانئ پی ٹی آئی پی ٹی آئی کی نے کہا

پڑھیں:

سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری

بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
 سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
 سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ